کیا بات ہے برادرم سعود، بہت محنت کی آپ نے، لیکن اس سے زیادہ اس پوسٹ میں محبت کا عنصر شامل ہے جس کے سبھی قتیل ہیں۔
لیکن 'اکیاون ہیرو' والی بات غلط ہے، اردو محفل کے اس" گنجفے" کے باون پتے ہیں آپ نے "حکم کے اِکّے" یعنی اپنے آپ کو چھوڑ دیا، بھلا یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ یہ بازی آپ کے بغیر مکمل ہو جائے...