ریختہ صفحہ 46
قریب ہم سب نواب صاحب کے دیوان خانہ میں جو چپلی قبر کے آگے بائیں ہاتھ کی گلی میں ہے پہنچ گئے۔ جس کمرے میں ہمیں انہوں نے بٹھایا خوب آراستہ تھا۔ جب میں پہنچی تو نواب اکیلے ہی تھے۔ نوکر چاکر نیچے چبوترے پر لمپ ومپ صاف کرنے اور روشنی کا اور سامان درست کرنے میں مصروف تھے، نواب نے بہت شوق...