بہت خوبصورت اور سبق آموز تحریر۔
بے شک اپنا احتساب ہی ہمیں اچھے بُرے میں تمیز کر کے توبہ کی راہ پر چلانے میں مدد گار ہے۔
دعا ہے کہ اللہ پاک ہمیں اپنی راہ پر چلنے کی توفیق عطافرمائیں آمین۔
دل کی بات لبوں پر لا کر اب تک ہم دکھ سہتے ہیں
ہم نے سنا تھا اس بستی میں دل والے بھی رہتے ہیں
بیت گیا ساون کا مہینہ موسم نے نظریں بدلیں
لیکن ان پیاسی آنکھوں سے اب تک آنسو بہتے ہیں
بس ذرا آپ کو کراس کر لیں تو سانس لینے کو رُکتے ہیں۔
جلدی تو کچھ خاص نہیں۔۔۔ لیکن وہ جو پیغام آتا رہتا ہے نا کہ فلاں ٹرافی ملی۔۔۔ جیسے کہ حال ہی میں آیا فورم کا نشہ ہو گیا ہے۔۔۔ تو یہی جستجو لہو گرم رکھتی ہے کہ اگلی منزل پہ کیا رکھا ہے ۔
خوش رہئیے اور مبارکباد دیتے رہئیے۔
بہت خوش رہئیے بہنا۔
لکھنے کی کوشش کریں گے ، بس ذرا اپنی اردو کو صحتمند کر لیں تھوڑی سی روانی کے ساتھ۔ جو آپ سب کے ساتھ سے ہی ممکن ہے ورنہ تو زبان ِ غیر ایسی زبان سے چمٹی ہے کہ اکثر سوچنا بھی اسی میں شروع کر دیتے ہیں۔ سلسلہ سوچوں کا تو اس وقت منقطع ہوتا ہے جب کسی لفظ پہ سوئی اٹک جائے۔
۔
بیچ بیچ میں سپیڈ بریکر ہے نا۔۔۔ اس دوران ہم اپنا لائبرین ہونے کا فرض ادا کر لیتے ہیں۔
آنکھیں کھلی رکھنے کے باوجود اگر حادثہ ہو جائے تو؟
پھر تو قصور سامنے والے کا ہوا نا۔
یہ والے جو تین صفر مل چکے ہیں وہ ایک ہزار کے لئے ہیں۔
ہم مزید تین صفر کی بات کر رہے ہیں جو ملنے پر دس لاکھ ہو جائیں گے۔...
گولڈ میڈل؟
ہم نے کیا ایجاد کر دیا بھلا؟
خیر آتی چیز کو تبرک سمجھ کے رکھ لیں گے۔ بس یہ خیال رہے کہ بھلے گولڈ میڈل سے گولڈ غائب ہی کیوں نہ ہو جائے مگر میڈل اس شکل کا ہونا چاہئیے :love-over: