(۹)
صبح سویرے جب ستارے دھندلے پڑنے لگے اور اندھیرے سے ھلکے ھلکے خط و خال ابھرنے لگے تو سیکڑوں جاروب کش، بڑھئی اور تھوئی بازار کے چوک میں جمع ھوگئے اور خوب زوروں سے کام شروع کردیا۔ انھوں نے گرے ھوئے شامیانے کھڑے کیے، پلوں کی مرمت کی، باڑوں میں ٹوٹی پھوٹی جگہیں ٹھیک کیں، تمام لکڑی کے ٹکڑے اور...