صدا ہمارے قصے کی بھی سنئیے جو سنایا ہی نہیں ابھی۔ جیسا کہ کل یا ایک دن پہلے ذکر کیا تھا کہ دعوت دے دی عید کے دن ڈنر کی ۔ اور سوچا ہی نہیں کہ پکانا کیا ہے۔ آج گئے گوشت کی دکان پر کہ وہیں جا کر دیکھیں گے کہ کیا پکایا جائے۔ مہمانوں کی قسمت کہ دکان ہی بند تھی۔ اور سوچنے کا کام ہم زوروشور سے کر رہے اب ۔