ریختہ صفحہ 36
رفتہ رفتہ بادشاہ نے خبر پائی۔ پوچھا یہ ملکہ کس خاندان سے آئی۔ جواب شافی نہ پایا حیرت میں آیا۔ اپنا ایک معتمد ملکہ کے نزدیک بھیجا ارادہ ہے کہ ہم آپ بطریق سیر آئیں عمارت ملاحظہ فرمائیں۔ ملکہ نے خوش ہو کر عرض کی اس غریب کے زہےنصیب جہاں پناہ اگر کل تشریف لائیں سرفراز فرمائیں۔ دوسرے...