ریختہ صفحہ121
ہمارے دست قدرت میں نہیں۔ اکثر ملک تمہارے بعد اس نے فتح کئے ہیں، اب وہ کسی سے محکوم ہونے سے ننگ وعار رکھتی ہے۔ دوسرے یہ کہ جو گی اس سے بہت مالوف اور اس کی دلجوئی پر مصروف ہو بلکہ سر انجام ہونا اس بات کا اس کی رائے پر موقوف ہے۔ تیسرے یہ کہ وہ جوگی مرتاض ہے، سب دیو پری میں ممتاز ہے۔...