فسادات۔١
اُفق پھلانگ کے اُمڈا ہجوم لوگوں کا
کوئی منارے سے اُترا، کوئی منڈیروں سے
کسی نے سیڑھیاں لپکیں، ہٹائیں دیواریں
کوئی اَذاں سے اُٹھا ہے، کوئی جرس سُن کر
غصیلی آنکھوں میں، پھنکارتے حوالے لئے
گلی کے موڑ پہ آ کر ہوئے ہیں جمع سبھی
ہر اِک ہاتھ میں پتھر ہیں کچھ عقیدوں کے
خُدا کی ذات کو سنگسار...