نتائج تلاش

  1. سید عاطف علی

    مشاعرہ ---- فی البدیہہ اشعار کہیں۔

    جام و سبو تڑپ اٹھے ۔۔۔۔۔ دیکھ کے میری تشنگی پوچھنا اب نہ ہم نشیں ۔۔ پاؤں یہ لڑکھڑائے کیوں
  2. سید عاطف علی

    عظیم کی شاعری برائے اصلاح و تنقید و تبصرہ

    ابدی اگرچہ ب مفتوحہ کی شکل میں ہوتا ہے اور آنا چاہئے ۔ لیکن یہاں میرے خیال اگر ب کو مفتوح پڑھا بھی جائے تو بحر ۔مفاعیلن مفاعیلن فعولن ۔ کے اوزان کی لچک کی جائز حدود کے اندر ہی ہے۔۔۔۔بہتر اگرچہ وہی ہے جو بلکل صحیح ہے۔ درد کی مقدار ۔۔ درد کے لیے مقدار کچھ جچ نہیں رہا ۔اس سے بہتر ہے کہ دکھ یا درد...
  3. سید عاطف علی

    کبھی ائے نوجواں مسلم تدبر بھی کیا تو نے

    اصلاحی بھائی۔ آپ کی تحریر معنوی حیثیت سے ہی اتنی مؤثر لگ رہی ہے کہ اغلاط کی جانب توجہ نہیں ہو پارہی ۔بہت ہی پر مغز تحریر ہے۔ خآموشی سادھنے کی بجائے چپ سادھ نا استعمال کیجیے یا خاموشی اختیار کر نا استعمال کرلیجیے۔تو بہتر ہو۔ لڑکیاں چھیڑنا کی بجائے لڑکیوں کو چھیڑنا کر دیجیئے۔ ہاتھ و زبان کو ہاتھ...
  4. سید عاطف علی

    جنگل بُک: رڈیارڈ کپلنگ کی کہانی پر نظم: از محمد خلیل الرحمٰن

    اس ن کو واضح بولا جانا جائز ہے۔:) نام سنتا ہوں جو میں گور کی اندھاری کا ۔۔۔ ۔۔۔۔ چاندنی نام ہے شبدیز کی اندھیاری کا ۔۔۔ ۔۔۔ الہی پر گیا کس سے یہ پالا وہ اندھیرے کو کہتے ہیں اجالا
  5. سید عاطف علی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دو چار قدم ہی کافی ہیں ۔۔تم۔۔ ساحل چھوڑ کے دیکھو تو سوئی ہیں یہ بپھری موجیں بھی ۔آسانی سے پایاب ہیں ہم راقم
  6. سید عاطف علی

    مشاعرہ ---- فی البدیہہ اشعار کہیں۔

    اے پیر مغاں اک عمر ہوئی گوشے میں پڑے میخانے کے آج ابر کرم کی تجھ کو قسم کیوں سمجھا تو ۔زہراب ہیں ہم دو چار قدم ہی کافی ہیں ۔۔تم۔۔ ساحل چھوڑ کے دیکھو تو سوئی ہیں یہ بپھری موجیں بھی ۔آسانی سے پایاب ہیں ہم
  7. سید عاطف علی

    جنگل بُک: رڈیارڈ کپلنگ کی کہانی پر نظم: از محمد خلیل الرحمٰن

    دھاڑا ۔۔۔۔۔ ۔فعلن ۔۔ کا ہم وزن ہوگا۔ دال اور ھ کو الگ بولنا ۔۔۔ٹھیک نہیں ہو گا۔جیسے ۔ دن دہاڑے میں دہاڑے فعولن کا ہم وزن ہوگا۔ رفو چکر کے ساتھ کوءی مناسب قافیہ آنا چاہیے۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔اچانک غار کے منہ پر اندھیرا چھا گیا یکدم بھیانک رات اور جنگل میں چھایا ہُو کا تھا عالم اچانک اور یکدم کی تکرار...
  8. سید عاطف علی

    کُلّ نفر مِسکین ہے۔۔۔۔

    کئی لوگوں سے سنا ہے ایسا لیکن ابھی تک کوئی خبر نظر سے نہیں گذری ۔کوئی حوالہ ہے اس کا ؟
  9. سید عاطف علی

    کُلّ نفر مِسکین ہے۔۔۔۔

    میرےخیال میں 3 ماہ کی تمدید 3 جولائی 2013 کو ختم ہو رہی ہے۔
  10. سید عاطف علی

    جنگل بُک: رڈیارڈ کپلنگ کی کہانی پر نظم: از محمد خلیل الرحمٰن

    محترم آسی صاحب کا اعتراض بے محل نہیں اور فی الحقیقت احسن صورت زیادہ کی یہی ہے۔آپ کی منتخب کردہ بحر بھی خوب لچکدار ہے اور متبادل فٹنگ یقینا " مل جائے گی۔ تھوتھنی کو صاحب فرہنگ آصفیہ نے بھی تھوتنی لکھا ہے۔لیکن میرا خیال تھا ہم اسے ایسے ہی سنتے آئے ہیں ۔اور ویسے بھی غنہ وزن پر اثر نہیں ڈالتا۔۔۔۔...
  11. سید عاطف علی

    جنگل بُک: رڈیارڈ کپلنگ کی کہانی پر نظم: از محمد خلیل الرحمٰن

    میرے خیال میں یہاں کیا کی ی کاف میں جذب ہو گئی ہے اور الگ باندھنا خلاف محاورہ ہو گا اور خطا سمجھا جائے گا ۔۔ ۔ پیاس کی ی کو پ میں گھول دینا اور واضح کرنا ہردو طرح (اگر بر محل ہو) جائز ہوگا۔۔۔ یعنی فعل یا فعول پر باندھا جانا عموما" کوئی خطا نہ ہو گا ۔زیادہ کا لفظ اگر چہ عربی نوعیت کی اصل...
  12. سید عاطف علی

    خروج کا لفظ کافی عجیب معلوم ہوتا ہے، اسے بدل دیا جائے۔۔۔

    یہ دو الفاظ انپے انٹرنزک ۔intrinsic ۔ معانی کے اعتبار سے مکمل طور پر معتدل ہیں یہ ہر گز کسی قسم کے مستقل معنوی زاویوں سے وابستہ نہیں۔۔۔۔۔ اس کا استعمال محض آپ کے محلّ ِ استعمال پر ہے اور آپ کے فکر کی کیفیت کی ترجمانی کی احتیاج پر ہے جو انہیں سراسر عارضی پہلو عطا کردیتی ہے۔:p رخصت کے معنی دراصل...
  13. سید عاطف علی

    جنگل بُک: رڈیارڈ کپلنگ کی کہانی پر نظم: از محمد خلیل الرحمٰن

    گیدڑ کھانے کی عادات کے اعتبار سے ایک موقع پرست جانور ہے اور گوشت اور پودوں پھلوں کی ہردو انواع سے خوب استفادہ کرنا جانتا ہے۔ حتی کہ لومڑی کی طرح کیڑے مکوڑے اور چھوٹے سانپ بھی شوق فرماتا ہے۔اور دیکر جانوروں کا شکار کرتا بھی ہے اور بڑے شکاریوں کے چھوڑے ہوئے شکار کی باقیات کو ٹھکانے بھی لگاتا ہے۔
  14. سید عاطف علی

    جنگل بُک: رڈیارڈ کپلنگ کی کہانی پر نظم: از محمد خلیل الرحمٰن

    ہمارے ایک پٹھان ساتھی انجینئر کے بنوں کے نواحی علاقے میں خربوزے کے باغا ت ہیں انھیں پہاڑی گیدڑ وں سے خوب حفاظت کرنا پڑتی ہے ۔لگتا ہے اس بات میں کچھ نہ کچھ وزن ضرور ہے۔:lol:
  15. سید عاطف علی

    خروج کا لفظ کافی عجیب معلوم ہوتا ہے، اسے بدل دیا جائے۔۔۔

    اول تو لفظ خروج میں کسی قسم کا کوئی مضائقہ ،ثقل یا ناگواری کا احساس نہیں اور دوسرے یہ کہ یہ لفظ دخو ل کا بہترین اور متضاد ہے اس لیے دخول کے مقابلے میں بہترین انتخاب ہے چنانچہ متبادل تلاش یا تجویز کرنے کی چنداں ضرورت نہیں ۔ اگر مزاج کا ذوق بدلنے کا دل چاہ رہا ہے تو اور بات ہے۔۔۔فارسی کا خوش...
  16. سید عاطف علی

    وہ اک برس جو بظاہر ایک سال سے کم تھا!

    مہدی صاحب کی طرف سے عرض ہے۔۔۔ الف عین صاحب کی خدمت میں ۔ سوز غم دے کے مجھے ۔۔ اس نے یہ ارشاد کیا جا ۔۔تجھے۔۔ کشمکش دہر۔۔۔ سے ۔۔۔۔آزاد کیا
  17. سید عاطف علی

    حضرت زرتشت کی زریں تعلیمات

    ان کا دعوی ہے کہ ان کے مذہبی رہنما کے پاس اوستا کا وہ قدیم نسخہ موجود ہے جو ان کے پیغمبر زردشت یا زرتشت پر نازل ہوا تھا۔پارسی اپنے مردوں کو جلانے یا دفنانے کے بجائے ایک کھلی عمارت میں رکھ دیتے ہیں تاکہ اسے گدھ وغیرہ کھا جائیں۔ اس خاص عمارت کو دخمہ ’’منار خاموشی‘‘ کہا جاتا ہے۔ دخمہ ایسے شہروں میں...
  18. سید عاطف علی

    حضرت زرتشت کی زریں تعلیمات

    قدیم ایران کا مفکر اور مذہبی پیشوا۔ آذربائیجان کے مقام گنج میں پیدا ہوا ۔ جوانی گوشہ نشینی ، غور و فکر اور مطالعے میں گزاری ۔ سات بار بشارت ہوئی۔ تیس برس کی عمر میں اہورا مزدا (اُرموز) یعنی خدائے واحد کے وجود کا اعلان کیا لیکن وطن میں کسی نے بات نہ سنی۔ تب مشرقی ایران کا رخ کیا اور خراسان میں...
  19. سید عاطف علی

    رقص کرتا ہے جو آنکھوں میں شرارے کی طرح ۔ سیدہ سارا غزل ہاشمی

    اس غزل کے بعض مصرعوں کی غالبا " دو بحروں پر تطبیق ممکن لگ رہی ہے۔
  20. سید عاطف علی

    قلعہ رانی کوٹ جامشورو سندھ

    اس کو رنی کوٹ بھی کہا جاتا ہے ۔ ہماری آٹھویں یا نویں کی سندھی درسی کتاب میں ایک سبق اس کے متعلق تھا اس میں بھی اس کا نام رنی کوٹ تھا ۔لیکن ہم تاریخی ورثہ کی کیا قدر کرتے ہیں ۔ کوئی تحقیق شاید کبھی نہ ہوئی اس پر۔
Top