باتوں باتوں میں آپ نے بہت سی باتیں کہہ ڈالیں عاطف بھائی۔
یوں ہی جب اشتیاق احمد اپنے ناول کے آغاز میں دو باتیں لکھنے بیٹھتے تو کم سے کم دو صفحے تو لکھ ہی ڈالتے
درست فرمایا مگر جتنے زیادہ صفر ہوں گے ہندسے کی اہمیت کو بڑھائیں گے۔
ایک کے ساتھ ایک صفر لگا تو دس کے برابر ہو گیا۔ صفر بڑھاتے بڑھاتے ارب کھرب بن جائیں گے اسی صفر کی بدولت۔
خیر ہو آپ کی۔۔۔
یہ سیدھی لڑی ہے تو اس میں آپ نے ح کے بعد خ سے کوئی جملہ لکھنا تھا۔
جیسے ابھی ہم نے خ سے جملہ لکھ دیا ہے تو اس کے بعد جو بھی اگلا مراسلہ لکھے گا وہ د سے شروع کرے گا اپنا جملہ۔
پرندے پر فرد جرم عائد کرنے سے پہلے اس کا طبی معائنہ ہونا ضروری ہے۔ معلوم ہونا چاہئیے کہ اس کی دور و نزدیک دونوں کی نظر ٹھیک ہے بھی یا نہیں۔ اب پرندہ تو دل کی آنکھوں سے دیکھنے سے رہا۔