کراچی کی ایک مشہور شاہراہ کے کنارے آباد 600سال پرانا قبرستان رات کے اندھیرے میں ڈوبا ہوا تھا۔ فضاء نے خاموشی کی گہری چادر اوڑھی ہوئی تھی۔ ہوا کی سرسراہٹ اور نومبر کی کچی سردیوں کی ٹھنڈی ہوا ہولے ہولے جسم سے ٹکراتی تو میں کانپ اٹھتا۔ ہلکا ہلکا اندیکھا خوف میرے ذہن پر طاری تھا لیکن میں ساری...