ہماری کہکشاں جسے ہم ملکی وے کے نام سے جانتے ہیں، بل دار کہکشاؤں کی ایک قسم ہے، جبکہ دیگر اقسام میں بیضوی اور بے قاعدہ شکل والی کہکشائیں آتی ہیں۔ ہماری کہکشاں کی چوڑائی ایک لاکھ سے ایک لاکھ بیس ہزار نوری سال کے برابر اور موٹائی ایک ہزار نوری سال ہے۔ ایک نوری سال سے مراد وہ فاصلہ جو روشنی ایک سال...