ظہیر بھائی درست فرمایا ۔ آپ کی رائے اور اس کے پیچھے حکمت یقیناً قیمتی ہے ۔ میں بنیادی طور پر اب ڈائیورسٹی کا (قائل ہو گیا ہوں اور ہوتا جارہا) ہوں اور سمجھتا ہوں کہ ہر چیز، جس کے پیچھے کوئی ٹھوس بنیاد ہو اس کو باقی رکھنا ایک قدرتی تقاضا ہے۔یہ تنوع، ایک ایسا عنصر ہے جو انسانی اذہان کے ہر پرداختہ...