ارے خلیل بھائی ۔ بالکل فکر نہ کریں ۔ ہم تو یونہی بس عادت سے مجبور ہو کر معلومات کے لیے پوچھ رہے تھے ۔ دراصل میٹھے سے ہمارے کبھی رغبت کے تعلقات استوار ہی نہیں ہوئے ۔ ہم تو روز اول سے ہی جب ذائقے کے غدود نے ہوش سنبھالا نمکین کے عاشق زار ہوئے اس ایسی نبھائی کہ اب تک اسی وفاداری اور استواری کی چٹان...