اپنی صحت کی نسبت زبان کا چٹخارہ قبول نہیں۔ دوسرا جب کچھ دن کھا لیا جائے تو عادت بن جاتی ہے :)
دلیہ ہرگز نہیں بنتا کہ رائس کُکر میں بنائیں تو بہت اچھے بنتے ہیں چاول اور جو :)
روٹی اور چاول میں بھی گذارا ہو سکتا ہے اگر روٹی بغیر چھنے آٹے کی ہو اور چاول میں براؤن رائس :)
ویسے میں عام چاول کی بجائے چاول کے ساتھ جو ملے ہوئے استعمال کرتا ہوں۔ بہت مزے کے بنتے ہیں :)
میں نے اوپر لکھا تھا کہ صحت مند اجزاء کے استعمال سے۔ میں بہت کم مقدار میں کُکنگ آئل استعمال کرتا ہوں اور ساتھ نشاستے کی مقدار بھی بہت کنٹرول، کالی مرچ کا استعمال، وغیرہ وغیرہ :)
ملائکہ بھتیجی 10 ہزار مراسلے کر چکی ہیں۔ میں نے کوشش تو کی ہے کہ اگر دھاگہ کھلا ہو تو دیکھ لوں، لیکن نہیں تلاش کر پایا۔ ابھی مبارکباد دے رہا ہوں۔ اگر پہلے سے دھاگہ کھلا ہے تو انتظامیہ سے درخواست ہے کہ اسے وہاں ضم کر دیں