نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    میرا پسندیدہ جملہ!!!!!!!!!!!

    شمشاد بھائی یہ بات تو آج سے بیس بائیس سال پہلے سچ تھی، اب کبھی میرے ہاتھ میں سگریٹ نہ ہو تو کوئی مجھے کہے کش لگانے کو۔ :grin:
  2. محمد وارث

    میرا پسندیدہ جملہ!!!!!!!!!!!

    آج ہفتہ ہے۔ :)
  3. محمد وارث

    علم قافیہ!

    نقوی صاحب آپ کسی کتاب کا مطالعہ ضرور کیجیے، ایک ربط تو اوپر آ ہی گیا۔ مختصراً یوں سمجھیے کہ قافیہ کلام میں آنے والے وہ الفاظ ہیں جن میں کچھ حروف یا آواز اور انکی حرکت مشترک ہوتی ہے اور یہ الفاظ تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ غالب کی اوپر والی غزل کو دیکھیے جو الفاظ بدل بدل کر آ رہے ہیں لیکن ایک جیسے ہیں...
  4. محمد وارث

    سنو جاناں!

    خشک سیروں تنِ شاعر کا لہو ہوتا ہے تب نظر آتی ہے اک مصرعِ تر کی صورت امیر مینائی اور اقبال کچھ یوں گویا ہیں صد نالۂ شب گیرے، صد صبحِ بلا خیزے صد آہِ شرر ریزے، یک شعرِ دل آویزے راتوں کے سینکڑوں نالے، سینکڑوں آفت خيز صبحیں، سینکڑوں شرر ریز آہیں اور پھر کہیں جا کر ایک دل آویز شعر ہوتا ہے۔
  5. محمد وارث

    علم قافیہ!

    قافیہ کا ہم وزن ہونا ضروری نہیں ہے، اسی غزل کے قوافی کیا، جا، رہنما، مطلع کے قوافی سے ہم وزن نہیں ہیں ابنِ مریم ہُوا کرے کوئی میرے دکھ کی دوا کرے کوئی شرع و آئین پر مدار سہی ایسے قاتل کا کیا کرے کوئی چال جیسے کڑی کمان کا تیر دل میں ایسے کے جا کرے کوئی بات پر واں زبان کٹتی ہے وہ کہیں اور سنا...
  6. محمد وارث

    آپ کی توجہ کا طالب ایک شعر

    میں نے یہ نہیں کہا تھا بھائی بس ایک بات منہ میں آئی اور کہہ دی۔ :)
  7. محمد وارث

    سنو جاناں!

    نثری نظم کے حق میں دلائل بہت اچھے ہیں، مثلاً یہ کہ شاعر نزول کے وقت قافیہ ردیف اور وزن وغیرہ کے پھیر میں آ جاتا ہے اور وہ لمحہ ضائع ہو جاتا ہے۔ نثری نظم کی ترویج کیلیے شعوری کوشش کی گئی ہے اور بڑے شعرا نے ایسی نظم کہنے کی کوشش کی، اب بھی کرتے ہیں لیکن اس کا چلن عام نہیں ہو سکا، اس کو نہ حیثت...
  8. محمد وارث

    آپ کی توجہ کا طالب ایک شعر

    پیغمبر کی بجائی لفظ پیمبر چاہیے۔ خوبصورت خیال ہے شعر پسند بھی آیا، دوسرا مصرع جس طرح کا جاندار ہے وہ اس کا متقضی ہے کہ پہلا مصرع بھی اتنا ہی جاندار اور رواں ہوتا۔ لیکن اگر یہ شعر میرا ہوتا تو بوجہ ادب شاید اس کو قلم زد کر دیتا۔:)
  9. محمد وارث

    میرا نا پسندیدہ جملہ

    گھر میں: "آج کیا پکاؤں؟" دفتر میں: "وارث، اوپر آنا!"
  10. محمد وارث

    سنو جاناں!

    آ گئے ہیں تو اب کہیں مت جائیے گا :)
  11. محمد وارث

    سنو جاناں!

    مجھے آپ کی باتوں سے اتفاق ہے بجز اس کو جس کو سرخ کیا ہے۔ یہاں کا ہر گز ہر گز ماحول ایسا نہیں ہے کہ کسی کی حوصلہ شکنی کی گئ ہو، پچھلے پانچ سات میں اگر آپ گننا بھی چاہیں گے تو نہیں گن سکیں گے کہ اعجاز صاحب اور دوسرے محفلین نے یہاں کتنی غزلوں پر اصلاح دی ہے، کیسے کیسے مبتدیوں کو اس قابل کر دیا کہ...
  12. محمد وارث

    تعارف اردو محفل کی تاریخ میں ایک نئے باب (ذوالفقار علوی) کا اضافہ

    بہت خوب کیا آپ نے لیکن اس کا دوسرا حصہ بھی ضروری ہے :)
  13. محمد وارث

    سنو جاناں!

    یہ درست جگہ پر پہنچ گیا شمشاد بھائی، اعجاز صاحب اس کو دیکھ لیں گے۔
  14. محمد وارث

    تعارف اردو محفل کی تاریخ میں ایک نئے باب (ذوالفقار علوی) کا اضافہ

    خوش آمدید ذوالفقار علوی صاحب، خوشی ہوئی آپ کو یہاں دیکھ کر۔ آپ محب کے برادر خورد ہیں تو مجھے برادر خورد والا لطیفہ یاد آگیا لیکن سناؤں گا نہیں، محب خود ہی سنا دے تو بہتر ہے :)
  15. محمد وارث

    تعارف طارق شاہ

    خوش آمدید طارق صاحب
  16. محمد وارث

    تعارف کچھ اپنے بارے میں

    خوش آمدید اشفاق صاحب
  17. محمد وارث

    تعارف اے میری اُردو میں تُجھ سے شرمندہ ہوں

    خوش آمدید احمد علی صاحب
  18. محمد وارث

    تعارف افضل حسین

    خوش آمدید افضل صاحب
  19. محمد وارث

    تعارف کچھ اس نا چیز کے بارے میں

    خوش آمدید عنبرین صاحبہ
Top