نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    پھر ہوئی "شین الف میم" خدا خیر کرے

    نایاب صاحب قافیہ پیمائی اور چیز ہوتی ہے، جس کا مطلب ہوتا ہے کہ شاعر نے غیر ضروری طور پر قافیوں کا طومار باندھ رکھا ہے، جیسے پچیس پچیس تیس تیس اشعار کی غزلوں میں ہوتا ہے۔ لیکن قافیے کے بغیر کوئی شاعری نہیں ہوتی۔ ان اشعار میں کوئی نئی بات نہیں ہے، وہی جام وہی شام وہی عشق وہی ناکام۔ ہاں ان حروف...
  2. محمد وارث

    پھر ہوئی "شین الف میم" خدا خیر کرے

    توجہ حاصل کرنے کیلیے واقعی اچھے اشعار ہیں، لیکن کیا کوئی دوست بتا سکتا ہے کہ ان اشعار میں قافیہ کیا ہے؟ شاید شاعر کی توجہ اس طرف گئی ہی نہیں :)
  3. محمد وارث

    تعارف شغف کو سلام

    خوش آمدید شفقت صاحب
  4. محمد وارث

    کہاں کسی کی حمایت میں مارا جاؤں گا - رانا سعید دوشی

    اس خوبصورت غزل کے دو مزید اشعار میں ورغلایا ہوا لڑرہا ہوں اپنے خلاف میں اپنے شوقِ شہادت میں مارا جاؤں گا بس ایک صلح کی صورت میں جان بخشی ہے کسی بھی دوسری صورت میں مارا جاؤں گا
  5. محمد وارث

    شیشہ سموکنگ۔۔۔۔ سگریٹ سے زیادہ خطرناک

    قبلہ جتنے نقصانات شیشہ کے بیان کیے گئے ہیں اس سے تو لگتا ہے کہ زمین اور آسمان بلکہ جنت اور جہنم کا فرق ہے۔ اب آپ سگریٹ کے نقصانات نہ بیان کیجیے گا، میں نے چھوڑ دیے ہیں، نقصانات پڑھنا۔
  6. محمد وارث

    میر مشہور چمن میں تری گل پیرہَنی ہے ۔ میر تقی میر

    کیا خوبصورت غزل ہے۔ شکریہ فاتح صاحب ارسال فرمانے کیلیے
  7. محمد وارث

    شیشہ سموکنگ۔۔۔۔ سگریٹ سے زیادہ خطرناک

    تو گویا ثابت ہوا کہ سگریٹ پینا شیشہ پینے سے کہیں بہتر ہے، سو اسی بات پر کچھ سگریٹ ہو جائے :)
  8. محمد وارث

    ارکان کے زحافات پر اختلاف

    سچی بات یہ ہے مزمل صاحب کہ اب عروضی بحثوں میں میرا دل نہیں لگتا بلکہ آج کل تو کسی بھی چیز میں نہیں لگ رہا۔ بحر الفصاحت پاس ہی دھری ہے لیکن میں اسے کھولنا نہیں چاہتا، چار پانچ سال قبل یہ میرا بھی اوڑھنا بچھونا تھی۔ :)
  9. محمد وارث

    خدا بخشے بہت سی خوبیاں تھیں ،،،

    وہ تو جناب ہر جگہ بیچ میں آ جاتے تھے، وہ تو اللہ بھلا کرے کہ حضرتِ عزرائیل بیچ میں آ گئے :)
  10. محمد وارث

    ارکان کے زحافات پر اختلاف

    قبلہ مجھے اس مصرعے سے اتفاق ہے یا نہیں یہ تو ایک علیحدہ بات ہے، لیکن چونکہ مصرع ہے سو اس میں غلطی کی نشاندہی کرنا ضروری تھا سو میں نے کر دی۔ ترجمہ آپ نے پوچھا تو بتا دیا۔ سو آپ اپنی جگہ صحیح کہہ رہے ہونگے۔:)
  11. محمد وارث

    امریکہ، انتہاؤں کا ملک ہے۔ حسن نثار

    جنگ اور دنیا میں ایک زبردست قسم کی "ورلڈ وار" جاری ہے، ایک دوسرے کے بندے توڑنا، یقیناً پیسے کے زور سے، ان دونوں کا مشن ہے۔ مثال کے طور پر جیو نے حسبِ حال کا آفتاب اقبال توڑا تو جواب آں غزل کے طور پر دنیا نے ہم سب امید سے ہیں کا ڈاکٹر یونس بٹ توڑ لیا، یہ بھی یہی ڈرامہ ہے۔
  12. محمد وارث

    ارکان کے زحافات پر اختلاف

    بزرگوں کی خطا پر گرفت کرنا بذاتِ خود ایک خطا ہے :)
  13. محمد وارث

    ارکان کے زحافات پر اختلاف

    بھئ کم از کم عمر کے لحاظ سے تو آپ میرے بزرگ نہیں ہیں اسلیے ع - خطائے بزرگاں گرفتن خطا است
  14. محمد وارث

    واقعاتی لطیفے۔۔۔

    درست کہا آپ نے شعیب صاحب، لیکن کالج یونیورسٹی کی عمر ہی کچھ ایسی ہوتی ہے :)
  15. محمد وارث

    واقعاتی لطیفے۔۔۔

    یہ ان دنوں کا واقعہ ہے جب آتش جوان تھا، محفل ہی پر کبھی لکھا تھا سو وہیں سے کاپی کر رہا ہوںﺍ یہ سولہ سترہ سال پہلے کی بات ہے میں لاہور میں پڑھتا تھا۔ میری بہت زیادہ سگریٹ پینے کی عادت سے سبھی کلاس فیلوز اور دوست نالاں رہتے تھے، ایک دن میرے ایک دوست نے مجھے سے سگریٹ مانگا، وہ کبھی کبھی ہی سگریٹ...
  16. محمد وارث

    تعارف میں کون ہوں؟

    با ضابطہ خوش آمدید شعیب صاحب ۔ شعیب صاحب آپ نے ایک وکیل ہوتے ہوئے بھی دوسروں کو سوال کرنے کی اجازت دی ہے تو اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک سوال آپ سے یہ کہ کیا اس شعر میں فیض مرحوم نے عزت مآب جناب چیف جسٹس آف اسلامی جمہوریہ پاکستان سے ہم کلام ہونے کا شرف حاصل کیا ہے :) مٹ جائے گی مخلوق تو...
  17. محمد وارث

    فارسی شاعری رباعیاتِ سرمد شہید مع اردو ترجمہ

    ہرگز بخدا زہدِ ریائی نہ کنم غیر از درِ معرفت گدائی نہ کنم شاہی کنم و ملکِ فراغت گیرم پیوستہ ز میخانہ جدائی نہ کنم بخدا میں نے ہرگز ہرگز بھی ریاکاری کا زہد نہیں اپنایا اور درِ معرفت کے سوا کسی بھی در کی گدائی نہیں کی۔ میں اپنے ملکِ فراغت کی بادشاہی کرتا ہوں یعنی ہر طرح کی خواہشات سے بے فکر ہوں،...
Top