نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    زکریا کی خدمت میں سپاس نامہ

    کیا کہوں بھائی خلیل، آپ سے کیا بات چھپانی ہے لیکن عجب مخمصے میں زندگانی ہے۔ کچھ کہتے ہیں زیک نے صحیح کیا کچھ کہتے ہیں نادانی ہے۔ کبھی سب شیر و شکر تھا اب دودھ میں پانی ہے :)
  2. محمد وارث

    سو رنگ ہیں کس رنگ سے تصویر بناؤں - اطہر نفیس

    کیا اچھی غزل ہے۔ شکریہ جناب ارسال فرمانے کیلیے
  3. محمد وارث

    سرِ محشر یہی پوچھوں گا خدا سے پہلے--آنند نرائن مُلا

    بانگِ درا ایک عام ترکیب ہے جو شاعری اور نثر دونوں میں بہت استعمال ہوئی ہے۔ اقبال سے پہلے بھی اور بعد میں بھی اور فارسی میں بھی سو ضروری نہیں ہے کہ اقبال کی کتاب کا نام کسی شاعر کے شعر سے لیا گیا ہو۔
  4. محمد وارث

    زکریا کی خدمت میں سپاس نامہ

    اور آپ تینوں لاثانی ہیں، جن کی ایک دنیا دیوانی ہے اور جن کی وجہ سے محفل پر آئی جوانی ہے، مگر زیک کے جانے کی بڑی غمناک کہانی ہے :)
  5. محمد وارث

    شیر و شاعری

    بہت اچھی تحریر ہے جناب، کیا کہنے۔
  6. محمد وارث

    تاسف دعا مغفرت کی درخواست

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دیں۔
  7. محمد وارث

    بابا! آج آپ نہیں ہیں۔۔

    اللہ تعالیٰ آپ کے والد صاحب کو جوارِ رحمت میں جگہ دیں۔ تیرہ سال ہونے کو ہوئے لیکن میرے زخم بھی تازہ ہیں۔
  8. محمد وارث

    تعارف میرا تعارف

    خوش آمدید ڈاکٹر شفیق الرحمٰن صاحب
  9. محمد وارث

    زکریا کی خدمت میں سپاس نامہ

    محترمی قبلہ نبیل آپ کے اس سپاس نامے کیلیے ریٹنگز کم پڑ گئیں، اب یہاں ملٹی پل ریٹنگز کا سسٹم ہونا چاہیے۔ یہ زبردست تو ہے ہی، دوستانہ بھی ہے اور پر مزاح بھی۔ کمال رسا ذہن پایا ہے آپ نے بھی۔ :) اور جہاں تک زیک کی بات ہے تو اسے کون کافر بھول سکتا ہے۔
  10. محمد وارث

    ’’میر کی ہندی بحر کی حقیقت‘‘

    شکریہ رانا صاحب۔ اور مقدس کا بھی شکریہ آپ کا مراسلہ پر مزاح ریٹ کرنے کیلیے کہ یہ ریٹنگ میرے لیے بھی پر مزاح ثابت ہوئی، لیکن اس سے ایک بات یہ بھی ثابت ہوئی کہ مقدس ایسے موضوعات کو پڑھتی چاہے نہ ہوں لیکن دیکھتی ضرور ہیں۔ :)
  11. محمد وارث

    ’’میر کی ہندی بحر کی حقیقت‘‘

    میں آپ کے اس جملے کو سمجھنے سے واقعی قاصر ہوں مزمل صاحب۔ آپ کے شروع کردہ تھریڈ میں اگر جواب نہ بھیجا جائے تو آپ ٹیگ کرتے ہیں، اور اگر بھیج دیا جائے تو آپ سمجھتے ہیں کوئی تنگ ہوا ہے، دوگونہ عذاب است جانِ مجنوں را والا معاملہ ہے میرے ساتھ :) میں قطعاً تنگ نہیں ہوا دیگر انتظامیہ سےفرداً فرداً...
  12. محمد وارث

    ’’میر کی ہندی بحر کی حقیقت‘‘

    یہ اختلاف صرف نظری ہے، یا صرف اصطلاحوں کی حد تک حقیقت میں اور عملی طور پر اس اختلاف کا سرے سے کوئی وجود ہی نہیں کیونکہ چھندوں اور بحروں دونوں کا وجود ہجائی نظام پر قائم ہے۔ غور فرمائیے، فاصلہ صغریٰ اور کبریٰ کی تو عروض میں بھی ضرورت نہیں کیونکہ ان دونوں کو سبب اور وتد میں ظاہر کیا جا سکتا ہے۔...
  13. محمد وارث

    سورۃ اخلاص کی منظوم تفسیر

    کیا ہی اچھا ترجمہ ہے، جزاک اللہ۔ می ترسم کہ کوئی ناہنجار یہ نہ کہہ دے کہ قرآنی آیات کا ترجمہ وزن و قافیہ و ردیف کے ساتھ کر دیا۔:)
  14. محمد وارث

    تعارف نورالعارفین

    خوش آمدید جناب نور العارفین صاحب، کیا اچھا نام ہے آپ کا :) اور زین کا بھی شکریہ آپ کو یہاں لانے کیلیے۔
  15. محمد وارث

    جوش کچھ ادھر کا حال بھی سن لیجئے۔۔۔ (خدا خیر کرے)

    شکریہ مہدی صاحب خوبصورت نظم سے اقتباس ارسال فرمانے کیلیے۔
  16. محمد وارث

    ’’میر کی ہندی بحر کی حقیقت‘‘

    مزمل صاحب، کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ پنگل اور علم عروض میں کیا فرق ہے کیونکہ آپ کے مضمون کی بنیاد اسی پر ہے۔
Top