جی ہاں!... میں جا رہا ہوں!" عمران جانے کے لئے مڑا... لیکن ابھی دو ہی چار قدم چلا تھا کہ مردانہ لباس والی لڑکی نے اس کی ٹانگوں میں ٹانگ ماری اور عمران دھڑام سے فرش پر گر گیا! ایک بار پھر قہقہوں کا طوفان امنڈا... اور لڑکی بڑی سنجیدگی سے چھت کی طرف دیکھنے لگی. اس بار بھی اس کے ہونٹوں پر مسکراہٹ تک...