سویرے اٹھنا ہی شاید برکت کا باعث ہے. اس وقت انسان کا بائیولوجیکل کلاک بھی شاید انتہائی چست ہوتا ہے. اور یہ صرف یہاں نہیں میں نے پاکستان سے باہر بھی دیکھا ہے کہ جو لوگ تڑکے جاگ کر کام میں لگتے ہیں ان کے وقت میں بہت برکت ہوتی ہے اور کام بھی تیزی سے مکمل ہوتے ہیں.