نتائج تلاش

  1. فرحت کیانی

    اردو محفل پر لڑکیوں کا چیٹ گروپ

    ارے واہ بھئی بڑے بڑے لوگ آئے ہیں. عید مبارک عائشہ. کیسی ہیں جناب؟
  2. فرحت کیانی

    گیارہویں سالگرہ تجاویز برائے جشن سالگرہ یاز دہم

    اسی لیے تو سالگرہ ادھوری سی محسوس ہو رہی ہے. عائشہ عزیز کہاں ہیں؟ کم از کم کوریج والا کام تو شروع کر دیں. عائشہ!!!!!
  3. فرحت کیانی

    اردو محفل پر لڑکیوں کا چیٹ گروپ

    بہت شکریہ. گزشتہ عید کے کپڑے بہت اچھے تھے الحمداللہ. آپ بتائیں کیسی گزری گزشتہ عید؟
  4. فرحت کیانی

    گیارہویں سالگرہ آج تم یاد بے حساب آئے!

    اور ایک خصوصی ذکر جو بہت ضروری ہے وہ ہے تلمیذ صاحب کا. مجھے یقین ہے کہ میری طرح بہت سے محفلین آج بھی ان کو یاد کرتے ہیں اور جب جب محفل میں آنا ہوتا ہے ایک بار ان کا خیال ضرور آتا ہے. اللہ سبحان و تعالٰی سے ان کی مغفرت اور بلند درجات کی دعا ہے. آمین.
  5. فرحت کیانی

    گیارہویں سالگرہ آج تم یاد بے حساب آئے!

    اردو محفل کی ایک منفرد روایت یہ بھی ہے کہ ہر سالگرہ کے موقعے پر غیر حاضر محفلین کو یاد کیا جاتا ہے. اس دفعہ حاضری کا رجسٹر پھر میرے ہاتھ میں آ گیا ہے تو ذرا نوٹس بورڈ پر غیر حاضریوں کی تفصیل لگا دی جائے. جرمانہ اگر کرنسی کی صورت میں کرنا ہوا تو جمع کرنے کے لیے میرا اکاونٹ حاضر ہے. خیر اس سال کی...
  6. فرحت کیانی

    نئے رستوں پہ چلنا چاہتا ہوں. فیضان عارف

    مجھے لگ رہا تھا کہ میں نے یہ کلام پہلے بھی پوسٹ کیا ہو گا اور ابھی پوسٹ کرنے سے پہلے ڈھونڈا بھی لیکن ملا نہیں. بہت شکریہ. اب سعود بھائی دونوں لڑیوں کو مرج کر دیں گے.
  7. فرحت کیانی

    نئے رستوں پہ چلنا چاہتا ہوں. فیضان عارف

    نئے رستوں پہ چلنا چاہتا ہوں ہوا کا رخ بدلنا چاہتا ہوں نہ کر مجھ پر اندھیروں کو مسلط میں سورج ہوں نکلنا چاہتا ہوں کسی کے تجربوں کا کیا بھروسہ میں خود گر کر سنبھلنا چاہتا ہوں میں خود کو تو بدل سکتا نہیں زمانے کو بدلنا چاہتا ہوں پہن رکھا ہے کانٹوں کا لبادہ مگر پھولوں پہ چلنا چاہتا ہوں میں...
  8. فرحت کیانی

    ایدھی کا یا صحافت کا جنازہ۔۔۔۔

    صد افسوس. جب لوگ صرف پیسے کے بل بوتے پر چینل چلانے کا لائسنس حاصل کر سکیں جبکہ رپورٹنگ اور تجزیہ نگاری کے لیے آپ کے پاس متعلقہ قابلیت، تعلیم اور تجربے کے بجائے سفارش، زبان کی تیزی، مبالغہ آرائی اور بھونڈی اداکارانہ صلاحیتیں ہونی چاہئیں. تو ایسی ہی بے حسی اور اخلاق سے گری خبریں چلنا کچھ حیرت کی...
  9. فرحت کیانی

    ہمارے رہنماؤں کی نمازِ عید

    افسوس کہ حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ یہ فاصلے بڑھتے ہی جا رہے ہیں. ہمارے رہنما تو خیر وی وی آئی کلچر کی بہترین مثال ہیں. لیکن یہ بھی ہے کہ جتنا اہم عہدہ ہو گا اتنی ہی سیکیوریٹی سخت ہو گی. فوج میں بھی ایسا ہی ہے. جنرل شریف ہوں یا کوئی بھی بڑا فوجی افسر..ان کے کہیں جاتے ہوئے باقاعدہ انتظامات کیے...
  10. فرحت کیانی

    ہمارے رہنماؤں کی نمازِ عید

    یہ کیسے پتہ چلتا ہے امین؟
  11. فرحت کیانی

    اردو محفل پر لڑکیوں کا چیٹ گروپ

    شاید اس لیے کہ پاکستانی یا دوسری اداکاراوں کے بارے میں کبھی ایسی خبر کم از کم میری نظر سے نہیں گزری. اداکاراوں کا ذکر اس لیے کہ ان کے کام کی نوعیت ایسی ہے کہ عام لوگوں کی نسبت انہیں ایسے جوتے زیادہ تر اور زیادہ دیر تک پہننے پڑتے ہیں.
  12. فرحت کیانی

    اردو محفل پر لڑکیوں کا چیٹ گروپ

    وعلیکم السلام اللہ کا کرم ہے. آپ کیسی ہیں ماہم اور آپ کی بیٹی کیسی ہے؟ معذرت آپ کا پیغام دیر سے دیکھا. اب تو عید گزشتہ ہو گئی.
  13. فرحت کیانی

    اردو محفل پر لڑکیوں کا چیٹ گروپ

    اسے بنینز bunions کہتے ہیں. جس میں پاوں کے انگوٹھے کی ہڈی کی ساخت کچھ تبدیل ہو جاتی ہے. وجوہات میں موروثی، آتھرائیٹس، بہت تنگ یا غیر آرام دہ جوتے پہننا وغیرہ شامل ہیں. ہالی وڈ کی اکثر اداکاراوں کے پاوں میں بنینز بن جاتے ہیں. شدت زیادہ ہو تو اس سے تکلیف بھی ہوتی ہے اور اس کا علاج بھی موجود ہے.
  14. فرحت کیانی

    گیارہویں سالگرہ تجاویز برائے جشن سالگرہ یاز دہم

    اہل محفل کو اردو محفل کی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو. اللہ تعالٰی محفل کی رونقیں یونہی برقرار رکھیں. آمین اس بار نبیل کے سالانہ خطاب اور سالگرہ کے لائیو جشن کی کوریج کی کمی کھل رہی ہے. یا شاید میں ابھی تک انہیں دیکھ نہیں پائی.
  15. فرحت کیانی

    اردو محفل پر لڑکیوں کا چیٹ گروپ

    زبردست سلسلہ شروع کیا ہے اور زبردست بات چیت جاری ہے. میں بھی شامل ہوں خاموش قاری کے طور پر. پیشگی عید مبارک سب کو.
  16. فرحت کیانی

    غزل: کسی کو کیسے بتائیں ہم اتنے کاہل ہیں

    کوئی بات نہیں. آہستہ آہستہ آپ بھی کامل کاہل ہو جائیں گے.
  17. فرحت کیانی

    غزل: کسی کو کیسے بتائیں ہم اتنے کاہل ہیں

    اس میں بھی لگتی ہے محنت زیادہ!
Top