نتائج تلاش

  1. فاتح

    غزل کے کچھ شعر: نہیں کر حدود کے تذکرے (حجاز مہدی)

    اردو میں فعل نہی یعنی کسی کام کے نہ کرنے کا حکم دینے کے لیے "نہیں" کا لفظ استعمال نہیں کیا جاتا بلکہ "مت" یا کمتر درجے پر "نہ" استعمال کیا جاتا ہے۔ وضاحت طلب مت کرو۔۔۔ درست وضاحت طلب نہ کرو۔۔۔ درست وضاحت طلب نہیں کرو۔۔۔ غلط
  2. فاتح

    غزل کے کچھ شعر: نہیں کر حدود کے تذکرے (حجاز مہدی)

    ہاہاہا۔۔۔ اب اور کیا کہتا کہ غالب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے؟ :laughing: یا یہ کہتا کہ اس غزل کا ایک ایک حرف میری تمام شاعری سے بڑھ کر ہے۔ پہلے جملے میں غالب کی اور دوسرے میں آپ کی توہین ہوتی۔ وضاحت طلب مت کرو وضاحت طلب نہیں کرو ان میں سے ایک درست یا یوں کہہ لو کہ فصیح ہے۔ کون سا؟
  3. فاتح

    تبصرہ: نا ممکن کی طبیعیات "Physics of the Impossible" از میچو کاکو

    پی ڈی ایف کی بجائے ورڈ کا فارمیٹ زیادہ موزوں ہے تا کہ جو اس سے پی ڈی ایف بنانا چاہے وہ پی ڈی ایف بنا لے اور جو یونی کوڈ ٹیکسٹ سے استفادہ کرنا چاہے وہ بھی کر لے۔
  4. فاتح

    غزل کے کچھ شعر: نہیں کر حدود کے تذکرے (حجاز مہدی)

    واہ واہ کیا خوب اشعار نکالے ہیں۔ مزا آ گیا۔ "مطلع" میں آ پڑی ہے سخن گسترانہ بات۔۔۔ مطلع کے مصرع اولیٰ میں "نہیں کر" کو "مت کر"کے معنوں میں استعمال کرنا آپ جیسے اہل زبان کو نہیں جچتا۔ پھر سنا کے الف کا اسقاط مزا کرکرا کر رہا ہے۔
  5. فاتح

    ٹام کروز کی نئی مشن امپاسیبل کس کس نے دیکھ لی ہے یا دیکھنے کا ارادہ ہے؟

    لاہور اپنے کسی کام سے جائیں تو دیکھ لیجیے گا اور یہ بھی علم ہو جائے گا کہ واقعتاً دھوکا ہے یہ نہیں۔ وہ علم جو محنت کر کے اور پیسے لگا کر حاصل کیا گیا ہو کبھی بھولتا نہیں ;)
  6. فاتح

    جِنات ، ہمزاد، مؤکلات ، اظمار او نصابِ جفر کی حقیقت

    بجا کہا۔۔۔ بالکل اسی طرح جیسے عرب میں اسلام کی آمد سے قبل عرب مسلمان یہودیوں اور عیسائیوں کے ساتھ رہتے تھے اور ان کے اطوار ان کے اندر سرایت کر گئے اور وہ آج بھی غیر محسوس طریقے سے ان کے اثر میں ہیں۔
  7. فاتح

    جِنات ، ہمزاد، مؤکلات ، اظمار او نصابِ جفر کی حقیقت

    واہ واہ واہ۔۔۔ کیا ہی بیک وقت روشن خیال اور جناتی نکتہ نکالا ہے۔ایسے نکتے تو چراغ لے کر ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتے خواہ وہ الہ دین کا چراغ ہی کیوں نہ ہو۔۔۔ :laughing: بحریہ ٹاؤن میں جنات کا کیا کام؟ یہ تو تعمیر ہی نجانے کتنے قبرستان بلڈوز کر کے ہوا ہے، اب سوچیں کہ کتنی روحوں اور بد روحوں کو اجاڑ...
  8. فاتح

    ٹام کروز کی نئی مشن امپاسیبل کس کس نے دیکھ لی ہے یا دیکھنے کا ارادہ ہے؟

    سڑک پر تمبو لگا لیں گے اور بمبو پر 105 انچ کا ٹی وی ;)
  9. فاتح

    ٹام کروز کی نئی مشن امپاسیبل کس کس نے دیکھ لی ہے یا دیکھنے کا ارادہ ہے؟

    کچھ دن پہلے ہم نے بھی یہاں کی مقامی مارکیٹ میں سام سنگ کا 105 انچ کا 4 کے ٹی وی دیکھا تھا لیکن ساتھ ہی نظر قیمت کے ٹیگ پر پڑی جو تقریباً ڈیڑھ کروڑ تھی ، بس اس کے بعد اس کے بعد غض بصر سے کام لیا یعنی اسی طرح ٹی وی کو دیکھا جیسے قرآن میں غیر محرم کو دیکھنے کا حکم ہے با وجود اس کے کہ وہ 105 انچ کا...
  10. فاتح

    جِنات ، ہمزاد، مؤکلات ، اظمار او نصابِ جفر کی حقیقت

    ساری رات ہیر رانجھے کی کہانی سن کے صبح پوچھتے ہیں کہ ہیر لڑکی تھی یا لڑکا؟
  11. فاتح

    ٹام کروز کی نئی مشن امپاسیبل کس کس نے دیکھ لی ہے یا دیکھنے کا ارادہ ہے؟

    جی وہ کیلکیولیٹر اور یہ چارٹ دونوں دیکھ کر ہی لکھا تھا وہ مراسلہ
  12. فاتح

    جِنات ، ہمزاد، مؤکلات ، اظمار او نصابِ جفر کی حقیقت

    یو پی ایس۔۔۔پر گنتی کی چند ایک چیزیں ہی چلتی ہیں۔ آپ سردیوں میں آئے تھے اگر گرمیوں میں آتے تو یو پی ایس پر اےسی بند ہونے پر جو حال ہوتا وہ پوچھتا میں آپ سے۔ یوں بھی جہاں بجلی زیادہ جاتی ہے وہاں تو یو پی ایس کی بیٹری بھی پوری طرح چارج نہیں ہو پاتی۔ نئے فیزز میں کبھی اگر گرڈ سٹیشن میں کوئی مسئلہ...
  13. فاتح

    "وہم" باہمی تعلقات میں سب سے بڑا مسئلہ

    انھیں نہ دودھ پلا بد گمانیوں کا دوست یہ شک کے سانپ حقیقت میں مار دیتے ہیں (خاکسار)
  14. فاتح

    میرا کمپوز کیا ہوا پہلا میوزک

    امجد بھائی، میوزک سن لیا۔۔۔ میرا مشورہ ہے کہ آپ اس نگوڑی موسیقی کی بجائے جو کام پہلے کر رہے تھے اس پر توجہ دیں، شاید اسے ہی بہتر طور پر کر سکیں۔
  15. فاتح

    جِنات ، ہمزاد، مؤکلات ، اظمار او نصابِ جفر کی حقیقت

    اول تو اسے بتی جانا نہیں کہتا۔۔۔ بتی جانا وہ تھا جسے آپ سیٹلائٹ ٹاؤن میں بھگتتے رہے گھنٹے گھنٹے کے لیے اور دوم یہ کہ وہ دو منٹس کا وقفہ پرانے فیزوں میں آتا ہے، نئے فیزوں میں شاذ ہی ایسا ہوتا ہے کیوں کہ یہاں کے گرڈ اسٹیشنز ہمہ وقت چلتے رہتے ہیں
  16. فاتح

    جِنات ، ہمزاد، مؤکلات ، اظمار او نصابِ جفر کی حقیقت

    آپ نے ٹام کروز کی مووی والی لڑی میں یہ لکھا کہ تو یہ بھی جانتے ہوں گے کہ "ہمارے بحریہ ٹاؤن" میں بتی نہیں جاتی وہ "آپ کے" سیٹلائٹ ٹاؤن جیسے علاقوں میں جاتی ہے ;)
  17. فاتح

    ٹام کروز کی نئی مشن امپاسیبل کس کس نے دیکھ لی ہے یا دیکھنے کا ارادہ ہے؟

    مجھے نہیں معلوم کہ یہ کیلکیولیشنز کس حد تک درست ہیں لیکن مجھے واقعتاً یقین نہیں آ رہا کہ اس چارٹ کے مطابق اگر میں 15 فٹ کے فاصلے پر بیٹھ کر 50 انچ کے ٹی وی پر ایک فل ایچ ڈی 1080 پی یا 4 کے کی تصویر دیکھوں یا 480 پی کی مجھے کوئی فرق معلوم نہیں ہو گا۔ تجربہ کر کے دیکھتا ہوں۔
  18. فاتح

    ٹام کروز کی نئی مشن امپاسیبل کس کس نے دیکھ لی ہے یا دیکھنے کا ارادہ ہے؟

    پس ثابت ہو اکہ اچھی کوالٹی میں مووی صرف فورینسک ایکسپرٹ کو دیکھنی چاہیے۔ باقی لوگوں کو چونکہ انتہائی "ضروری" معلومات کی طلب نہیں لہٰذا انہیں صرف سی جی اے (300x200) ریزولیوشن میں ہی مووی دیکھنے کا حق ہے۔ شاید 4K اور 8K جیسی ٹیکنالوجیز تو بنی ہی صرف فورینسک ایکسپرٹس کے لیے ہیں اور16K یا (8640p)...
  19. فاتح

    ٹام کروز کی نئی مشن امپاسیبل کس کس نے دیکھ لی ہے یا دیکھنے کا ارادہ ہے؟

    میں فورینسک صرف اجرت لے کر کرتا ہوں۔ :laughing: رہی یہ بات کہ ڈب کیسے کی یا جھوٹا اشتہار لگایا تو کیوں لگایا تو یہ معلومات آپ سنے سٹار تاج لاہور سے حاصل کیجیے۔جنہوں نے لکھا ہوا ہے کہ :rollingonthefloor:
  20. فاتح

    ٹام کروز کی نئی مشن امپاسیبل کس کس نے دیکھ لی ہے یا دیکھنے کا ارادہ ہے؟

    یہ والی چھڑی اس چھڑی نے ناجائز اولاد جنی اور وہ پھل پھول کے ان نقاب پوشوں کے ہاتھ میں آ گئی
Top