نتائج تلاش

  1. حسان خان

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    آورده‌اند که فردوسی: زندگی راستَین در افسانه‌ها از مهدی اخوان ثالث مہدی اخوان ثالث جدید فارسی ادب کا ایک بڑا نام گزرے ہیں۔ 28 بڑے صفحات پر مشتمل مذکورہ کتاب انہوں نے ستر کے عشرے میں بچوں اور نوجوانوں کے لیے لکھی تھی۔ اس میں شاہنامہ اور شاہنامہ کے مصنف فردوسی کا تعارف دیا گیا ہے۔ مہدی صاحب...
  2. حسان خان

    ترکی اشعار مع اردو ترجمہ

    بی‌وجود اولمق گبی یوقدر جهانڭ راحتی گور که سیمرغڭ نه دامی وار نه دہ صیادی وار (راغب پاشا) بے وجود ہونے جیسی جہاں میں کوئی راحت نہیں؛ مثلا دیکھو کہ سیمرغ (عنقا) کے لیے نہ کوئی دام ہے نہ ہی اس کا کوئی صیاد۔ Bî-vücûd olmak gibi yokdur cihânın râhatı Gör ki sîmürgün ne dâmı var ne de sayyâdı var...
  3. حسان خان

    سانوں گھائل کر کے، پھیر خبر نہ لئیا۔۔۔

    سانوں گھائل کر کے، پھیر خبر نہ لئیا۔۔۔
  4. حسان خان

    پاکستانی ترانہ [Rock Version]

    مجھے ترانے کا یہ ورژن کافی پسند ہے۔ :)
  5. حسان خان

    انگریزی الفاظ کے اردو میں تلفظ اور ٹراننس لٹریشن

    جی، عربی کا 'و' قدرے گاڑھا ہے۔
  6. حسان خان

    انگریزی الفاظ کے اردو میں تلفظ اور ٹراننس لٹریشن

    عثمان بھائی اسی سے آپ نے ایک دلچسب بات یاد دلا دی۔ عربی میں w کی آواز تو ہے جسے و سے لکھا جاتا ہے مگر v کی نہیں۔ لہذا تحریری عربی میں video کے لیے فیدیو کا لفظ مستعمل ہے۔ کیونکہ انگریزی کے v کی طرح ف بھی نچلے ہونٹ کے اوپری دانتوں سے رگڑ سے پیدا ہوتا ہے۔
  7. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    یا رب این آتش که در جان من است سرد کن زان سان که کردی بر خلیل (حافظ) یا رب یہ جو آگ میرے اندر لگی ہوئی ہے، اِسے بھی ویسے ہی سرد کر دے جیسے تو نے خلیل پر کی تھی۔
  8. حسان خان

    انگریزی الفاظ کے اردو میں تلفظ اور ٹراننس لٹریشن

    retroflex وہ حروف ہے جو منہ کے اوپری حصے کے پیچھے کے سخت حصے پر زبان کی رگڑ سے پیدا ہوتے ہیں۔ alveolar وہ حروف جو دانتوں کے پیچھے کے ابھار پر زبان کی رگڑ سے پیدا ہوتے ہیں۔
  9. حسان خان

    انگریزی الفاظ کے اردو میں تلفظ اور ٹراننس لٹریشن

    بے شک انگریزی اور انگریزوں کے اردو زبان و ادب پر بے شمار احسانات ہیں۔ اِس سے کسی ذی شعور شخص کو انکار نہیں۔ میں اس عمومی رویے کی طرف توجہ دلا رہا تھا کہ چونکہ ڈاکٹر مقامی لوگ بولتے ہیں اس لیے جہالت کی نشانی، مگر چونکہ ہمارے آقا و مربی سرکار بہادر ڈوکٹر کہتے ہیں لہذا ڈوکٹر کہنا علم کا نشان دہندہ
  10. حسان خان

    انگریزی الفاظ کے اردو میں تلفظ اور ٹراننس لٹریشن

    ہورس درست تر ہے، اور میری نظر میں بہتر ہے۔ پر اگر تحریری اردو میں ہارس رائج ہے اور اسی کو مستعار لیتے وقت معیار مانا گیا ہے تو میں ہارس ہی استعمال کروں گا۔
  11. حسان خان

    انگریزی الفاظ کے اردو میں تلفظ اور ٹراننس لٹریشن

    انگریزی کے d اور اردو کے ڈ میں اتنا ہی فرق ہے جتنا عربی کے ص اور س میں۔ ہمارے کان اس فرق کو درک کر پانے سے قاصر رہ سکتے ہیں، مگر ایک عرب کبھی ان کے فرق میں غلطی نہیں کرتا۔ ہر زبان بولنے والا کچھ الفاظ کی ادائیگی سے قاصر ہوتا ہے جیسے انگریز کڑی مشق کے بغیر retroflex حروف کی ادائیگی کر پانے سے...
  12. حسان خان

    انگریزی الفاظ کے اردو میں تلفظ اور ٹراننس لٹریشن

    اردو کے ڈ کی آواز یہ ہے http://en.wikipedia.org/wiki/Voiced_retroflex_plosive انگریزی کے d کی آواز یہ ہے: http://en.wikipedia.org/wiki/Voiced_alveolar_plosive ہماری اردو زبان میں چونکہ انگریزی d کی آواز نہیں اس لیے ہم d والے تمام الفاظ کو عموما اپنے ڈ کی طرح تلفظ کرتے ہیں۔
  13. حسان خان

    انگریزی الفاظ کے اردو میں تلفظ اور ٹراننس لٹریشن

    خود لا‌نڈُن بھی درست نہیں، کیونکہ ڈ اردو کے retroflex d کو لکھنے کے لیے استعمال ہوتا ہے جبکہ انگریزی کے london میں alveolar d ہے جو اردو کا جز نہیں۔ اب اتنے پاپڑ بیلنے کے بجائے کیا یہ مناسب نہیں کہ سیدھا سیدھا اردو میں لندن کہہ دیا جائے؟
  14. حسان خان

    انگریزی الفاظ کے اردو میں تلفظ اور ٹراننس لٹریشن

    فورم میں ɔː کی آواز ہے، لہذا اس کا واؤ کے ساتھ لکھا جانا درست تر ہے۔
  15. حسان خان

    انگریزی الفاظ کے اردو میں تلفظ اور ٹراننس لٹریشن

    کاپی اور کالج تحریری اردو کا حصہ بن چکے ہیں، جبکہ سوری کا استعمال فی الحال صرف ناولوں کے مکالموں تک ہی ہے (وہ بھی عموما آئی ایم سوری کی ترکیب میں ہی)، اس لیے یہ تحریری اردو کا جز نہیں۔ اسے آپ سوری لکھیں، ساری لکیں یا کچھ اور۔ اردو کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
  16. حسان خان

    انگریزی الفاظ کے اردو میں تلفظ اور ٹراننس لٹریشن

    میرے دادا اور دادی کاپی ہی بولتے ہیں، یعنی ان کے زمانے تک جب انگریزی اتنی رائج نہیں تھی تو لوگوں کی زبان پر ڈاکٹر، کالج اور کاپی ہی تھا۔ مگر اب تو یو نو، انگلش اِس اے سوشل مارکر اِن آر سٹِل منٹلی کولونائزڈ سوسائٹی اس لیے ہم اردو میں بھی انگریز نما تلفظ کو درست مانتے ہیں اور بگڑی ہوئی 'اردو' کی...
  17. حسان خان

    انگریزی الفاظ کے اردو میں تلفظ اور ٹراننس لٹریشن

    کیونکہ ڈاکٹر بولنا مجھے سمیت ہم سب فرنگی زدہ لوگ کسرِ شان سمجھتے ہیں، ورنہ حقیقت یہی ہے کہ درست تر اور اردو کی روح سے زیادہ نزدیک ڈاکٹر کا تلفظ ہی ہے۔ مگر فرنگی کا عفریت ہمارے اذہان سے نکلے جب نا! میں خود ہمیشہ بول چال میں 'ڈوکٹر' ہی بولتا ہوں۔
  18. حسان خان

    انگریزی الفاظ کے اردو میں تلفظ اور ٹراننس لٹریشن

    گوگل ٹرانسلیٹر کے مطابق: یونانی میں لنڈن کو لوندینو کہتے ہیں۔ البانوی میں لونڈیر بلاروسی میں لوندن بنگالی میں لونڈون بلغاروی میں لوندون کٹالن میں لوندریس چینی میں لُندُن چیک میں لوندین فینیش میں لونتو فرنچ میں لوندرے جارجین میں لوندونشی عبرانی میں لوندون آئریش میں لونڈُین اطالوی میں لوندرا...
  19. حسان خان

    انگریزی الفاظ کے اردو میں تلفظ اور ٹراننس لٹریشن

    نہیں کہا، اسی لیے بنگلہ دیش ہی درست ہے۔ مگر چونکہ ہمیشہ سے امیرکا کو امریکہ کہا اور لکھا ہے، اس لیے اس میں فرنگی کی پیروی غلط ہے۔ جو لفظ زبان کا جز بن گیا (بھلے فرنگی کے نزدیک وہ غلط ہو، فرنگی گیا بھاڑ میں!) وہ زبان کا جز ہے اور اس کا استعمال بالکل درست ہے۔
Top