نتائج تلاش

  1. حسان خان

    انگریزی الفاظ کے اردو میں تلفظ اور ٹراننس لٹریشن

    میں تو ہمیشہ الہمدللہ ہی کہتا ہوں اور کہوں گا، کیونکہ ح میری زبان کا جز نہیں، اور میری زبان میری فونولوجی کے تابع ہے، کسی عرب کی نہیں۔ اور نہ ہی میں عرب ہوں۔ اور دوسری بات 'الحمدللہ' بالکل شروع سے اردو میں استعمال ہوتا آ رہا ہے، اور ہر خاص و عام کی زبان پر شروع سے ہے، اس لیے اسے اردو کی ترکیب نہ...
  2. حسان خان

    انگریزی الفاظ کے اردو میں تلفظ اور ٹراننس لٹریشن

    انگریز بھی 'ہ' اور زیر کی آواز نکال سکتا ہے، مگر وہ sepoy ہی استعمال کرتا ہے جو کہ سپاہی کی مسخ شدہ شکل ہے۔ مگر انگریزی کا چونکہ جز ہے، لہذا ہم کا کوئی بھی اسے غلط نہیں کہہ سکتا۔
  3. حسان خان

    انگریزی الفاظ کے اردو میں تلفظ اور ٹراننس لٹریشن

    یہ ایک 'بین الاقوامی مسلمہ قاعدہ' کس رو سے ہے؟ میں تو اس سے کاملا غیر متفق ہوں۔ انگریز کی زبان میں دندانی 'ت' ہے ہی نہیں تو وہ کیوں ٹ کہے؟ بیرونی الفاظ جب کسی زبان کا حصہ بنتے ہیں تو وہ اسی زبان کے دستور اور فونولوجی کے تابع ہو جاتے ہیں۔ ہر زبان میں اس کی سینکڑوں نہیں ہزاروں مثالیں موجود ہیں۔
  4. حسان خان

    انگریزی الفاظ کے اردو میں تلفظ اور ٹراننس لٹریشن

    زبان نے جب ایک بار مستعار لے لیا تو یہ اُس پر ہے کہ وہ اُن مستعار شدہ الفاظ کو کس طرح اور کس شکل میں برتتی ہے۔ اور بات تکلیف یا آسانی کی نہیں، بات ایک زندہ زبان کے ارتقاء کی ہے جس میں لفظ کئی بار، بغیر کسی وجہ کے اپن شکل بدلتے رہتے ہیں۔ مثال دیتا ہوں: اردو کا بڑھئی پراکرت کے وڈھئی کی مسخ شدہ شکل...
  5. حسان خان

    انگریزی الفاظ کے اردو میں تلفظ اور ٹراننس لٹریشن

    انگریزی میں اردو تلفظ سے ادائیگی ویسے ہی غلط ہے جیسے اردو میں انگریزی تلفظ سے ادائیگی۔ مگر یہی اعتراض آپ اس پر بھی کر سکتے ہیں کہ جب ہمارے بھائی عربی بولتے ہیں تو عبد الصمد کو عبد السمد، مصر کو مسر، رحمان کو رہمان اور 'نہ جانے کیا کیا فرماتے ہیں'۔
  6. حسان خان

    انگریزی الفاظ کے اردو میں تلفظ اور ٹراننس لٹریشن

    برطانوی لہجے کو غلط طور سے اردو میں درآمد کیوں کیا گیا؟ اس کی ایک وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ یہاں کی عوام کا جب سابقہ اولین بار انگریزی سے پڑا، تو ان کے لیے ɒ کی آواز نکال پانا کافی مشکل رہا ہو گا لہذا اس کا سرِ دستی سا حل یہ سوچا کہ اس کو اردو کے الف کی طرح پڑھا جائے، اور جب انگریزی کے الفاظ...
  7. حسان خان

    انگریزی الفاظ کے اردو میں تلفظ اور ٹراننس لٹریشن

    اردو کا خط بھی فونیٹک نہیں، اور حرف ہائے علت کو لکھنا ویسے ہی اس خط میں مشکل ہے۔ لہذا ڈاکٹر اور ڈوکٹر دونوں ہی ہجے درست مانے جا سکتے ہیں۔ مگر یہاں بات یہ آ جاتی ہے کہ رائج تر ڈاکٹر ہے، اور چونکہ اردو کے قائدے سے اس میں کوئی اشکال کی بات نہیں، اور کم سے کم سو سالوں سے یونہی استعمال ہوتا آ رہا ہے...
  8. حسان خان

    انگریزی الفاظ کے اردو میں تلفظ اور ٹراننس لٹریشن

    آپ تو یہ بھی اعتراض کر سکتے ہیں کہ ہم نے ڈزن جیسے گورے کے لفظ کی درجن کی صورت میں مسخ شدہ شکل کو اردو میں کیوں درآمد کیا؟ یہاں جو غلط ہے وہ گورے کے نزدیک غلط ہے، اردو میں اس کی درستگی پر ہمیں کیوں اعتراض ہونا چاہیے؟
  9. حسان خان

    انگریزی الفاظ کے اردو میں تلفظ اور ٹراننس لٹریشن

    ہمارے عربی الفاظ بھی تو عربوں کی دین ہے، اور عرب تو صدیوں سے ص، ذ، ث، ط، ظ، ض کی آوازیں نکالتے آئے ہیں تو ہم کیوں اپنے قدماء کی طرح 'غلط' انداز میں ان حروف کو س، ز، س، ت، ز، ز کی طرح پڑھتے ہیں؟ اس لیے گورا جو کرتا ہے یا کرتا رہا ہے وہ میری زبان کے لیے قائدہ یا مستند نہیں۔ اردو دان مقامی افراد جس...
  10. حسان خان

    انگریزی الفاظ کے اردو میں تلفظ اور ٹراننس لٹریشن

    کوتاہ او ہی ہے جو کہ اردو کا حصہ نہیں۔ کبھی کسی (برطانوی) انگریز کو ڈ اور ک کے بیچ کے علت کو لمبا کھینچتے ہوئے سنا ہے؟ اب جو علت ہماری زبان کا حصہ ہی نہیں اس میں میں فرنگی کی مطابقت کے لیے اپنی زبان میں کیوں تبدیلی کروں؟ ہم تو اپنی زبان کے حساب سے ہی وہ الفاظ تلفظ کریں گے چاہے اسے کوئی انگریزی...
  11. حسان خان

    انگریزی الفاظ کے اردو میں تلفظ اور ٹراننس لٹریشن

    میرا طریق نہ قدماء کی پیروی رہا ہے نہ پیشروؤں کی پیروی۔ کیونکہ قدماء تو 'اٹھانا' کو بھی قدیم ہجوں کے مطابق 'اوٹھانا' لکھتے تھے۔ میرا طریق یہ ہے کہ اگر کوئی ہجا رایج ہو جائے اور اسے اہلِ علم کی بڑی تعداد بھی تسلیم کر لے تو میں اسے من و عن قبول کر لیتا ہوں۔ چونکہ 'ڈاکٹر' کا ہجا رایج تر ہے، اور...
  12. حسان خان

    انگریزی الفاظ کے اردو میں تلفظ اور ٹراننس لٹریشن

    لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ علت اردو میں استعمال نہیں ہوتی۔ میرا مطلب صرف اتنا ہے کہ 'قدیم' یا 'خالص' اردو کا یہ جز نہیں۔ اب چونکہ ہم سب ہی انگریزی کا تھوڑا بہت علم رکھتے ہیں، اور ہم میں سے بیشتر افراد ڈوکٹر کو ڈاکٹر تلفظ کرنا کسرِ شان سمجھتے ہیں لہذا انہیں عموما ان کے انگریزی تلفظ کے ساتھ ہی...
  13. حسان خان

    انگریزی الفاظ کے اردو میں تلفظ اور ٹراننس لٹریشن

    دوڑ اور ڈاکٹر میں ایک اور فرق بھی ہے، جو لکھ کر بتا پانا مشکل ہے۔ دیکھو، او کی علت اردو میں کوتاہ کبھی نہیں ہوتی، ہم ہمیشہ دوڑ، کون وغیرہ کو تھوڑا سا کھینچ کر پڑھتے ہیں۔ جبکہ کوتاہ او انگریزی کا حصہ ہے۔ جیسے ڈاکٹر میں ڈ اور ک کے بیچ کی علت بہت کوتاہ ہوتی ہے۔ یہ کوتاہ علت اردو کا حصہ نہیں۔
  14. حسان خان

    انگریزی الفاظ کے اردو میں تلفظ اور ٹراننس لٹریشن

    http://oxforddictionaries.com/ میں یہ لغت عموما استعمال کرتا ہوں اور اسی کو مستند ترین مانتا ہوں، اس کے مطابق ڈاکٹر اور کالج دونوں میںɒ کی آواز ہے، تو اگر ڈاکٹر مستعمل ہے تو اسی قائدے سے کالج بھی ٹھیک ہے۔
  15. حسان خان

    انگریزی الفاظ کے اردو میں تلفظ اور ٹراننس لٹریشن

    ہمارے قدماء نے جب بھی انگریزی کے ان الفاظ کو اردو کا حصہ بنایا تو ان کے لکھنے کے لیے ا کا ہی استعمال کیا ہے، جیسے ڈاکٹر، کالج، کاپی وغیرہ
  16. حسان خان

    انگریزی الفاظ کے اردو میں تلفظ اور ٹراننس لٹریشن

    دوڑ کا اوOpen-mid back rounded vowel کی لمبی شکل ہے، جبکہ ڈاکٹر کا اوOpen back rounded vowel ہے۔ یہاں دیکھیے: http://en.wikipedia.org/wiki/Open-mid_back_rounded_vowel http://en.wikipedia.org/wiki/Open_back_rounded_vowel
  17. حسان خان

    انگریزی الفاظ کے اردو میں تلفظ اور ٹراننس لٹریشن

    دوڑ اور ڈاکٹر کے o کمیت کے حساب سے مختلف ہیں۔ پہلے کو انٹرنیشنل فونیٹک میں ɔː سے لکھا جائے گا جبکہ موخر الذکر کی آواز برطانوی انگریزی میں ɒ ہے۔ تھوڑی دیر میں مثال دے کر واضح کرتا ہوں
  18. حسان خان

    روداد عید ملن ۱۴۳۳ ھ

    واہ واہ مہدی بھائی، مزا آ گیا پڑھ کر۔۔ خدا کرے زورِ قلم اور زیادہ
  19. حسان خان

    بہت شکریہ بھائی :)

    بہت شکریہ بھائی :)
  20. حسان خان

    انگریزی الفاظ کے اردو میں تلفظ اور ٹراننس لٹریشن

    انگریزی رسم الخط فونیٹک نہیں ہے، اس لیے اس میں 'o' کئی آوازوں کو لکھنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ note والے o کی آواز اردو میں ہے لہذا اگر اسے اردو میں نوٹ لکھا جائے تو کوئی مضائقہ نہیں، مگر چونکہ doctor کے پہلے o والی آواز 'خالص' اردو میں نہیں ہے، اس لیے ایسے تمام الفاظ کو ا سے لکھا جائے تو زیادہ...
Top