محرم کے ایام ہیں، اس لیے ان دنوں کی مناسبت سے A. S. Picklay کی History of The Ismailis پڑھنا شروع کی ہے۔ یہ کتاب 198 صفحات پر مشتمل ہے اور 1940 میں بمبئی سے شائع ہوئی تھی۔ اس کتاب میں نزاری اسماعیلی شیعہ فرقے کی، ابتداء سے لے کر آغا خان سوئم کے زمانے تک کی تاریخ اجمالاً بیان کی گئی ہے۔