قیصرانی بھائی، جس طرح بقیہ مسلمانوں کے لیے یہ شہر مقدس ہے، میرے لیے بھی ہے۔ اگر میں نے غلطی سے کسی اور کی تشبیہ استعمال کرتے ہوئے اسے لاس ویگاس کہا تو اس سے میرا مقصود مکے کے تقدس کی پامالی، یا کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا قطعا نہیں تھا۔ میرا مقصد صرف عیاش طبیعت سعودی وہابی حکمرانوں کی جانب توجہ...
نه خدا توانمش خوانْد نه بشر توانمش گفت
مُتحیّرم چه نامم شهِ مُلکِ لافتیٰ را
(شهریار تبریزی)
نہ انہیں خدا پکار سکتا ہوں، نہ ہی بشر کہہ سکتا ہوں؛ میں حیران ہوں [کہ پس] میں مُلکِ لافتیٰ کے شاہ (حضرتِ علی) کو کیا نام دوں؟
نایاب بھائی، جو عام لوگ (مسلم کی قید نہیں) فلسطین کے حق میں آواز اٹھاتے ہیں کم سے کم ان کے خلوص میں تو آپ کو شک نہیں کرنا چاہیے۔ نہ ہی اظہارِ یکجہتی کرنے والوں کی یوں حوصلہ شکنی زیب دیتی ہے۔
غائب اولان یللر - سزن آقسو (ترکی)
ترکی زبان اور موزارٹ کی سمفنی نمبر 40 کا خوبصورت امتزاج:
ویڈیو میں ترکی زیرنویس موجود ہیں۔
سو قاردشم - شنای (ترکی)
عالمگیر کا مشہور گانا 'دیکھا نہ تھا کبھی ہم نے یہ سماں' اسی گانے کی نقل ہے۔
ہر گروہ اپنی شناخت خود چننے کے لیے آزاد ہے۔ اگر میں پاکستانی مسلمان ہوں تو آپ مجھے بھارتی شناخت چننے کے لیے مجبور نہیں کر سکتے۔ یہ میری صوابدید پر موقوف ہے کہ میں اپنے آپ کو کس طرح دیکھتا ہوں اور اپنی کیا پہچان کروانا مناسب سمجھتا ہوں۔
اور ویسے جس ملک کی قومیت آئین کے مطابق یہودیت پر مبنی ہے،...
اور عربوں کی ارضِ فلطین کو تقسیم کر کے یہودی ریاست کا قیام صیہونی فرشتوں کی جانب سے ہوا تھا یا فلسطینی جنگجوؤں کی طرف سے؟ اب اس کے بعد تو جنگ کبھی نہ کبھی ہونی تھی۔ کوئی قوم اتنی ذلیل نہیں ہوتی کہ اُس کے سامنے یہ سب کچھ ہوتا رہے اور خاموش تماشائی بنی رہے۔ میں جنگ کی حمایت نہیں کر رہا، نہ ہی...
میں نے ایسا کب کہا کہ یہودیوں کو اپنی اکثریتی ریاست قائم کرنے کا حق نہیں یا یہ کہ صرف مسلمان اکثریتی ریاستیں ہونی چاہییں؟ میں صرف یہ بتانا چاہ رہا ہوں کہ وہ صرف اسرائیلی'اقلیتی شہری' ہیں، اسرائیلی 'قوم' کا جز نہیں۔ قوم اور شہریت میں فرق ہوتا ہے۔ اسرائیلی عرب فلسطینی ہیں اور اُن کی ساری وفاریاں...
کافی لوگوں نے کی ہے، پر شاید آپ کو وہ مسلمان نہ دکھائی دیے ہوں۔ ویسے میری نظر بھی کمزور ہے، اسی لیے چشمہ پہنتا ہوں۔
جب آدھا یورپ یہودیوں کے خون کا پیاسا بنا ہوا تھا تو البانوی مسلمانوں نے جنگِ عظیم کے دوران یہودیوں کی جان بچائی تھی۔ اب یہ الگ بات ہے کہ آپ انہیں مسلمان ماننے سے ہی انکار کر دیں...
دوسری جنگِ عظیم میں یہودی نسل کشی (ہالوکاسٹ) کے ذمہ دار فلسطینی 'جنگجو عرب' یا ہم 'دہشت گرد مسلمان' تھے، یا مغرب کی مہذب اقوام؟ جنہوں نے تیس اور چالیس کی دہائی میں یہودیوں پر شدید ترین ظلم کیا، صیہونیوں کو اصولا بدلہ تو ان سے لینا چاہیے۔ یہ صیہونی جرمنوں کی بجائے فلسطینیوں کی چھاتی پر مونگ کیوں...
اسرائیلی اخبار haaretz اور امریکی اخبار وی او اے کے مطابق اسرائیلی عرب شہری (جو کہ فلسطینی ہی ہیں)، اسرائیل کے یومِ ازادی پر یوم النکبہ (تباہی کا دن) مناتے ہیں۔
http://www.haaretz.com/print-edition/news/israeli-arabs-to-mark-nakba-day-with-march-1.120750...
آپ کے پسندیدہ ترین حوالے ویکی پیڈیا سے کچھ پیش کرتا چلوں۔
Israel's definition of a nation state differs from other countries as its concept of a nation state is based on the Ethnoreligious group (Judaism) rather than solely on ethnicity, while the ancient mother language of the Jews, Hebrew...
Your Sister's Sister کا موضوع کچھ ایسا ہے کہ میں اس فورم پر اس کا تعارف دینا مناسب نہیں سمجھتا۔ ہلکی پھلکی مزاحیہ رومانی فلم ہے۔ ایکٹنگ اور مکالمے بڑے جاندار لگے۔
Ip Man بروس لی کے استاد ماسٹر اِپ کی زندگی پر مبنی کنگ فو مووی ہے۔ ماسٹر اِپ اپنے شہر فوشان کے کنگ فو ماسٹر ہیں، اُ ن کی اپنے شہر...
عاطف بھائی آپ کے فلسطینیوں کے لیے جذبے کی مجھے قدر ہے، اور عارف بھائی کی باتوں سے مجھے بھی سخت اختلاف ہے اور میری اُن سے اکثر محفل میں بحث ہوتی رہتی ہے۔ لیکن غم و غصے، احتجاج یا تنقید کے اظہار کے لیے کسی کی ذات پر ایسا حملہ کرنا مناسب نہیں۔
معاف کیجیے گا اگر میں نے کچھ غلط کہا ہو۔
Born Here - DAM (عبرانی؛ لڑکی کا کورَس فلسطینی عربی میں ہے)
مقبوضہ فلسطین کے عرب ریپ گروپ کی اسرائیلیوں کے خلاف اُن ہی کی زبان میں صدائے احتجاج:
انگریزی سب ٹائٹلز موجود ہیں۔