اور مذہب کی بنیاد پر نئی شناخت کی تشکیل کوئی انوکھی بات نہیں ہے۔ بوسنیائی اور سربوں کی تو ادبی زبان بھی بہت حد تک ایک ہے۔ دنوں کا مبدا بلقان کے سلاو قبائل ہیں۔ لیکن بوسنیائیوں کے اسلام قبول کرنے کے بعد جو اُن کی تاریخ گزری ہے، وہ جس طرح عثمانیت اور عجمیت کے زیرِ اثر آئے ہیں۔ اُس سے اسلام (بالفاظ...