نتائج تلاش

  1. حسان خان

    ایران سے پاکستان کے سرحدی علاقے میں 12گولے فائر

    بے شک اگر وہاں سے مارٹر گولے داغے گئے ہیں تو جو آپ نے کہا بالکل بجا کہا۔ لیکن ذرا اُن پوسٹوں کی جانب بھی نظر دوڑائیے جہاں بالواسطہ ایران کو یہودی اور پاکستان کا ازلی دشمن قرار دیا جا رہا ہے۔ میرے بنیادی مخاطب بھی وہی تھے۔
  2. حسان خان

    ایران سے پاکستان کے سرحدی علاقے میں 12گولے فائر

    عسکری بھائی، میں پکا پاکستانی ہوں۔ اگر ایران نے پاکستان کے خلاف کوئی جارحانہ حملہ کیا تو ایران کا مجھ سے بڑھ کر کوئی مخالف نہیں ہوگا۔ لیکن یہ بات آپ بھی اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہاں جو ایران کی مخالفت ہوتی ہے اور جو خوف پھیلایا جاتا ہے، اس کے پیچھے حقیقی جارحانہ عزائم کے بجائے ہمارے فرقہ پرستوں کا...
  3. حسان خان

    ایران سے پاکستان کے سرحدی علاقے میں 12گولے فائر

    ویسے تو یہ صرف چند اشعار ہیں، لیکن یہ وہ اشعار ہیں جو شاہ ایران کے ملک الشعرا محمد تقی بہار نے میرے ملک پاکستان کی تشکیل پر کہے تھے۔ ان اشعار کو پڑھ کر مجھے یقینا شرم محسوس ہوگی اگر میں بہار کی عظیم پڑوسی قوم کو اپنا ازلی دشمن سمجھنے لگوں۔ (یاد رہے میں ایرانی قوم کی وکالت کر رہا ہوں، ملاؤں کی...
  4. حسان خان

    ایران سے پاکستان کے سرحدی علاقے میں 12گولے فائر

    استفادے سے بڑھ کر اہم بات یہ ہے کہ پڑوسی ملک افغانستان کے ساتھ ہمارے صدیوں پر محیط تہذیبی روابط ہیں۔ تاریخ میں کتنے ہی ایسے افغان گزرے ہیں جو تمام پاکستانی عوام کے بھی ہیرو ہیں۔ حضرت جامی کی نعتیں آج بھی پاکستان میں شوق سے پڑھی جاتی ہیں۔ علامہ اقبال نے تو ملتِ افغان کو ایشیا کا دل قرار دیا تھا۔...
  5. حسان خان

    ایران سے پاکستان کے سرحدی علاقے میں 12گولے فائر

    اُس وقت کے افغان لیڈر خیبر پختونخواہ صوبے پر اپنا حق سمجھتے تھے، اور پھر سرحدی تنازعہ بھی ہے، اسی وجہ سے افغانستان وہ واحد ملک تھا جس نے پاکستان کی اقوامِ متحدہ میں رکنیت کی مخالفت کی تھی۔ جبکہ یہی ایران جس کو ہمارے حضرات یہودی دشمن نمبر ون قرار دینے پر تلے ہوئے ہیں، سب سے پہلا ملک تھا جس نے...
  6. حسان خان

    ایران سے پاکستان کے سرحدی علاقے میں 12گولے فائر

    میں احمدی نژاد کا حمایتی نہیں، کیونکہ وہ اپنے ملک کے عظیم لوگوں کا حقیقی نمائندہ نہیں۔ حقیقی نمائندے وہ ہیں جنہیں بر سرِ اقتدار مذہبی پنڈتوں کا گروہ ابھرنے نہیں دیتا۔ لیکن چونکہ یہاں احمدی نژاد پر سپاہ پاسداران کی ویب سائٹ 'بصیرت' (؟) کے حوالے سے یہودی ہونے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ اس لیے میں...
  7. حسان خان

    ایران سے پاکستان کے سرحدی علاقے میں 12گولے فائر

    کوئی بھی ملک اپنے پڑوسیوں سے تعلقات بگاڑ کر سلامت نہیں رہتا۔ بھارت سے پہلے ہی تعلقات خراب ہے، 'برادر اسلامی' ملک افغانستان ہمیں دل سے ہی تسلیم نہیں کرتا۔ اوپر سے فرقہ پرست اس کوشش میں ہیں کہ ایران کو بھی پاکستانی عوام کے ذہنوں میں سازشی (یہودی) دشمن کے طور پر بٹھا دیں۔
  8. حسان خان

    ایران سے پاکستان کے سرحدی علاقے میں 12گولے فائر

    فرقہ پرستوں کے نزدیک تو سارے شیعہ یہودی ہیں، پھر اکیلے احمدی نژاد کی کیا بساط؟ :D احباب کو بتاتا چلوں العربیہ سعودیہ کا پرو-سعودی خبر رساں ادارہ ہے، اس لیے ان کی امت سٹائل کی 'مصدقہ' خبروں کو ہضم کرنے میں تھوڑی احتیاط برتیں۔ :) غیر جانب دارانہ خبروں کے لیے انگریزی الجزیرہ زیادہ مناسب ہے۔
  9. حسان خان

    جوش اے شخص! اگر جوش کو تو ڈھونڈنا چاہے

    اے شخص! اگر جوش کو تو ڈھونڈنا چاہے وہ پچھلے پہر حلقۂ عرفاں میں ملے گا اور صبح کو وہ ناظرِ نظّارۂ قدرت طرفِ چمن و صحنِ بیاباں میں ملے گا اور دن کو وہ سرگشتۂ اسرار و معانی شہرِ ہنر و کوئے ادیباں میں ملے گا اور شام کو وہ مردِ خدا، رندِ خرابات رحمت کدۂ بادہ فروشاں میں ملے گا اور رات کو وہ...
  10. حسان خان

    تربت امام حسین رضی اللہ عنہ کا معجزہ

    اس گڑیا نما بچے کی پیچھے کیا کہانی ہے؟ :D
  11. حسان خان

    تربت امام حسین رضی اللہ عنہ کا معجزہ

    چلیں بذاتِ خود دین کی روایت نہیں، لیکن دین سے منسلک لوگوں کی روایات تو کہا جا سکتا ہے نا؟ مثلا ہو سکتا ہے مولود شریف بذاتِ خود دین کا حصہ نہ ہو، لیکن صدیوں سے مسلم دنیا مولودِ رسول مناتی آ رہی ہے۔ مساجد سجائی جاتی ہیں، بہترین نعتیہ کلام لکھا جاتا ہے، لوگ حضرت محمد (ص) سے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے...
  12. حسان خان

    تربت امام حسین رضی اللہ عنہ کا معجزہ

    آپ کی اس بات کے لیے 'لائک'۔ :)
  13. حسان خان

    تربت امام حسین رضی اللہ عنہ کا معجزہ

    قیصرانی بھائی جان، آپ شاید بھول رہے ہیں کہ میں ایک بے دین مسلمان ہوں۔ میرے لیے تمام مذاہب، اور تمام فِرَق بالآخر انسانی ذہن کی تخلیق ہیں۔ اس لیے میں مذہب پر بات کرتے وقت اُس کے دنیاوی اور ثقافتی اظہار کو ہی مدِ نظر رکھتا ہوں۔ :) اور ان اظہارات کا اہم محرک یہی صدیوں کی جمع شدہ روایات ہے جن سے اس...
  14. حسان خان

    :)

    :)
  15. حسان خان

    قبض میں بہت فائدہ دیتی ہے۔ :)

    قبض میں بہت فائدہ دیتی ہے۔ :)
  16. حسان خان

    اقبال دامِ تہذیب

    اقبال کو شک اس کی شرافت میں نہیں ہے ہر ملتِ مظلوم کا یورپ ہے خریدار! یہ پیرِ کلیسا کی کرامت ہے کہ اس نے بجلی کے چراغوں سے منور کیے افکار! جلتا ہے مگر شام و فلسطیں پہ مرا دل تدبیر سے کھلتا نہیں یہ عقدۂ دشوار! تُرکانِ 'جفا پیشہ' کے پنجے سے نکل کر بیچارے ہیں تہذیب کے پھندے میں گرفتار! (علامہ اقبال)
  17. حسان خان

    ترکی اشعار مع اردو ترجمہ

    گر دئرسه فضولی که :گؤزل‌لرده وفا وار" آلدانما که، شاعر سؤزو، البته یالاندر (فضولی) Gər dersə Füzuli ki: "Gözəllərdə vəfa var", Aldanma ki, şair sözü, əlbəttə, yalandır ترجمہ: اگر فضولی کہے کہ خوباں میں وفا ہے، تو دھوکہ مت کھا جانا۔ کیونکہ شاعر کی باتیں یقینا جھوٹی ہوتی ہیں۔
  18. حسان خان

    ترکی اشعار مع اردو ترجمہ

    شمع گریان، لاله سوزان، غنچه خواب آلوده‌در وار می بر دل کیم بلای دهردن آسوده‌در (صابری) Şem' giryan lâle suzan gonca hâb-âlûdedir Var mı bir dil kim belâ-yı dehrden âsûdedir ترجمہ: شمع روتی ہے، لالہ جلتا ہے، جبکہ غنچہ خواب آلودہ رہتا ہے؛ کوئی ایسا دل بھی ہے جو بلائے دہر سے آسودہ ہے؟
Top