نتائج تلاش

  1. حسان خان

    جوش منتخب رباعیات

    بہکی ہوئی دانش سے حماقت بہتر ناپختہ ذہانت سے عبادت بہتر جو راہِ طلب میں بیٹھ جائے تھک کر اس 'علمِ قلیل' سے جہالت بہتر
  2. حسان خان

    جوش منتخب رباعیات

    جودت کا گہر مہرِ مبیں سے بہتر حکمت کی حلاوت انگبیں سے بہتر عالم کا دیا ہوا گمانِ بد بھی جاہل کے عطا کردہ یقیں سے بہتر
  3. حسان خان

    جوش منتخب رباعیات

    تو پیکرِ عصمت ہے پشیماں کیوں ہے؟ وابستۂ اصطلاحِ عصیاں کیوں ہے؟ ممکن نہیں اک سانس مشیت کے خلاف ہر فعل، عبادت ہے، پریشاں کیوں ہے؟
  4. حسان خان

    جوش منتخب رباعیات

    دل کا ایمان کے خورشید سے مشرق ہونا قوتِ عقل کا فطرت کے موافق ہونا 'راستگوئی' کی ہے دراصل یہ جامع تعریف نطق کا وضعِ الٰہی کے مطابق ہونا
  5. حسان خان

    جوش منتخب رباعیات

    ہاں عشق کی انسان کو تلقین نہ کر اے مردِ جنوں! عقل کی تدفین نہ کر افکار کو کہہ رہا ہے کارِ ابلیس ممکن ہو تو قرآن کی توہین نہ کر
  6. حسان خان

    جوش منتخب رباعیات

    مجرم ہیں ہمیں سزائیں دینے والے طوفان ہیں خود، سفینہ کھینے والے واللہ کہ اک وبا ہیں بندوں کے لیے ظاہر میں خدا کا نام لینے والے
  7. حسان خان

    جوش منتخب رباعیات

    اے بارِ خدا مان چکا ہوں تجھ کو مانا ہی نہیں، جان چکا ہوں تجھ کو پھر کیوں ہے مرے فسقِ عزائم پہ مصر کہتا تو ہوں پہچان چکا ہوں تجھ کو
  8. حسان خان

    جوش منتخب رباعیات

    علّت کا، نہ معلول و قضا کا منکر حاشا، نہ خبر، نہ مبتدا کا منکر اوہام نے جس بت کو بنایا ہے خدا الحاد ہے صرف اس خدا کا منکر
  9. حسان خان

    جوش منتخب رباعیات

    کس نقش میں رنگِ حی و قیوم نہیں موہوم ہے اس طرح کہ موہوم نہیں پردے میں ہے اک قوتِ اعلیٰ تو ضرور اس کے اوصاف کیا ہیں معلوم نہیں
  10. حسان خان

    جوش منتخب رباعیات

    کب سر پہ کسی نبی کا احسان لیا رازِ کونین، خود بخود، جان لیا انسان کا عرفان ہوا جب حاصل اللہ کو، ایک آن میں، پہچان لیا
  11. حسان خان

    جوش منتخب رباعیات

    ناداں ہے محوِ خواب، دانا بیدار وہ کیفِ روایات، یہ کربِ افکار راتوں کے سکوت میں ہے غلطاں یہ صدا جاگے پروردگار، سوئے سنسار
  12. حسان خان

    جوش منتخب رباعیات

    یہ نارِ جہنم، یہ سزا، کچھ بھی نہیں یہ دغدغۂ روزِ جزا، کچھ بھی نہیں اللہ کو قہار بتانے والو! اللہ تو رحمت کے سوا کچھ بھی نہیں
  13. حسان خان

    جوش منتخب رباعیات

    آلام کو بستگانِ غم سے پوچھو سوز لبِ خشک و چشمِ نم سے پوچھو کیا پوچھ رہے ہو فقہا سے، یارو اللہ کی رحمتوں کو ہم سے پوچھو
  14. حسان خان

    جوش منتخب رباعیات

    مبنی تیرا حدیث و آیات پہ دین میں، شہرِ تامل و تفکر کا مکین تو، شیفتۂ نطقِ رسالت۔۔۔ اور میں حرف ناگفتۂ نبوت کا امیں
  15. حسان خان

    جوش منتخب رباعیات

    پہلو میں مرے دیدۂ پرنم ہے کہ دل معبود! یہ مقیاسِ تپِ غم ہے کہ دل ہو ذرہ بھی کج تو بال پڑ جاتا ہے یہ شیشۂ ناموسِ دو عالم ہے کہ دل
  16. حسان خان

    جوش منتخب رباعیات

    ہر آن کی یہ سینہ زنی کیسی ہے ہر سانس میں غلطاں یہ انی کیسی ہے اپنے گھر میں ہوں، اجنبی کے مانند مولیٰ، یہ غریب الوطنی کیسی ہے
  17. حسان خان

    جوش منتخب رباعیات

    مجھ کو انعامِ حق پناہی دے گا میری نیت کو تاجِ شاہی دے گا مومن کا نہیں، نبی کا دل رکھتا ہوں اللہ سے پوچھو، وہ گواہی دے گا
  18. حسان خان

    جوش منتخب رباعیات

    اے شیخ! نہ مجھ سے پوچھ حالت میری دنیا سے نرالی ہے طبیعت میری تشویشِ ممات ہے تری صوم و صلوۃ تعمیرِ حیات ہے عبادت میری
  19. حسان خان

    جوش منتخب رباعیات

    عقلوں سے جدا، غلاف کرتا ہوں میں ذہنِ انساں کو صاف کرتا ہوں میں کیا مجھ کو پکارتا ہے کعبے کی طرف ہر سانس میں سو طواف کرتا ہوں میں
  20. حسان خان

    جوش منتخب رباعیات

    کیا مجھ کو خبر نزاعِ مشرب کیا ہے مردود ہے کیا بلا، مقرّب کیا ہے شاعر تو ہے خالقِ مذاہب اے دوست شاعر سے نہ پوچھ تیرا مذہب کیا ہے
Top