شکریہ ذیشان بھائی ۔۔۔۔!
دراصل اس تحریر کی تحریک ان غزلوں سے ہی ملی۔ اب اگر ہم ان غزلوں کو ہی پیچھے چھوڑ دیتے تو یقیناً محسن بھوپالی کا مشہورِ عام مصرعہ "منزل اُنہیں ملی جو شریکِ سفر نہ تھے" ہم پر بھی صادق آ جاتا۔ :)
ویسے یہ غزلیں ہماری اردو شاعری سے شناسائی کی اولین دنوں کی یادگار بھی ہیں۔...
شکریہ ظفری بھائی۔۔۔۔!
بہت خوب شعر ہے ۔۔۔!
وقت کی طوالت کا ایک بیان خاکسار کی زبانی بھی سُن لیجے: :)
صدیاں جیسے لمحوں میں آ ٹھہری ہوں
لمحے جیسے آنا جانا بھول گئے
ویسے ٹاسک منیجمنٹ کی ایک انڈروائڈ ایپلیکیشن اینی ڈو Any.do مجھے ملی تھی اور شروع شروع میں میں نے کافی کام نمٹا لیے اس کی مدد سے۔ اب اسے بھی ہم for-granted لینے لگے ہیں۔ :)
انسان اور وقت کا ساتھ بہت پُرانا ہے ۔ ایک دور تھا کہ وہ سور ج اور ستاروں کی چال دیکھ کر وقت کا اندازہ لگایا کرتا تھا۔ یہ وہ دور تھا جب وقت انسان کے ساتھ تھا لیکن شناشائی ابھی ابتدائی مراحل میں ہی تھی ۔ آج بھی انسان کبھی وقت کے ساتھ ہوتا ہے تو کبھی وقت کے ساتھ ساتھ چلنے کی کوشش میں ہوتا...