ہم نے بھی اسکول میں کافی لکھی ہے ۔ اور کبھی کبھی ملتانی مٹی سے خودتختی پوتتے بھی ہے ۔ :) کئی قلم تو اب بھی میں نے خود بنارکھے ہیں لیکن کاغذ پر لکھتا ہوں شوقیہ کبھی کبھار ۔
کبھی کبھی ہماری تاخیر سے سبب امی پوت کر چولہے پر سکھا کر دیتی تھیں ۔
خوب یاد دلایا یوم پاکستان ۔
ہمارے والد صاحب کے اشعار یاد آگئے ۔
مرحبا انیس سو چالیس کی تیئیس مارچ
اپنی منزل اپنے کاشانے جدا ہونے لگے
جو نخِ زنار سے الجھے رہے صدیوں تلک
شیخ کی تسبیح کے دانے جدا ہونے لگے
ظہیر بھائی ! سودان کے نام پر بر سبیل تذکرہ ایک واقعہ یاد آیا ۔
میرے کمپنی میں کئی سوڈانی دوست رہے ااور اب بھی ہیں ۔میرے تجربات کے مطابق ان سوڈانیوں کی اکثریت بھلے بے ضرر اور سیدھے سادے مزاج کی حامل ہوتی ہے ۔ مجھے شروع کے ایام میں کمپنی کے رہائشی ایک مکان میں ابتدائی ایک سال ان سب سوڈا نی...
مجھے بھی کچھ محسوس تو ہوا لیکن میں نے تسکین اوسط کی طرح ایک خیالی تصور " تحریک اوسط " کے تحت شاعر کو زیر گنجائش سمجھا ۔ویسے کیا اسے ی مشدد کے بغیر باندھنا درست نہیں ہوگا ؟
میں تو اسے اردو میں نہ جانے کیوں اسے مذکر سمجھتا تھا اب تک ۔ :)
عربی میں تو خیر مونث ہی ہے ۔ ویسے کیا اس کی کوئی مثال ملے گی ؟ ۔ اس کا واحد صیغہ اسطورہ ہے شاید ۔بمعنی myth۔
اچھا ہوا "جلد" ہی پتہ چل گیا ورنہ پطرس بخاری اور ظفر علی خان صاحبان کا واقعہ تازہ ہو جاتا ۔۔۔ :)
محفل کا یہ کوچہ تو دو عظیم محفلین کے دم سے کبھی آباد تھا کیا خوب کشت و خون کی رونق لگاتے تھے ۔ ایک شاہ فہد اور دوسرے شاہ جہانگیر اب ان دونوں شاہوں کی سلطنت کے نقوش اتنے دھندلے پڑ چکے ہیں کہ معدوم ہی ہوا چاہتے ہیں ۔ حتیٰ کہ ہمیں تو پورا نام بھی یاد نہ رہا ۔
واہ بہت خوب !!! راحل بھائی اس کلیے کا تو مجھے مطلق علم نہیں تھا ۔
اب میں اسے اپنی سمجھ کو تبدیل کرنے والے عناصر میں شامل کر لیتا ہوں ۔
اس کی رو سے اگر کوئی ایڈوانس پیمنٹ کی گئی ہو تو وہ ڈسبرسمنٹ نہیں کہی جاسکتی ؟ محض معلومات کی غرض سے :) ۔
یہاں مجھے اختلاف ہے۔ ایک ہی کمپنی کے اندر رقم ڈسبرس ہو سکتی ہے ۔ جیسے فنانس والوں نے ایڈمن ڈیپارٹمنٹ کے لیے رقم ڈسبرس کر دی کیوں کہ انہیں دفتر کا فرنیچر تبدیل کرنا تھا ۔ اب جب وہ ایڈمن ڈیپارٹمنٹ والے کسی کمپنی سے فرنیچر تبدیل کریں گے تو ادائیگی واقع ہو گی ۔ تاہم فنانس اور ایڈمن آپس میں ادائیگی...
میری سمجھ کے مطابق میں ڈسبرسمنٹ کسی فنڈ میں سے محض مختلف کاموں کے لیے مختص کی جانے والی تقسیم کو کہا جاتا ہے ۔ اس میں ادائیگی کے معنی اس وقت داخل ہوتے ہیں جب انہی مختلف کاموں کو افرادی قوت کے لیے یا اشیاء کے لین دین کے لیے استعمال میں لایا جاتا ہے ۔ ۔ یعنی جب تک رقم خاص استعمال میں استعمال نہ...