بہت بہت شکریہ تمام احباب کا۔
ساقی۔ بھائی سمیت جن دوستوں کو ڈبل ڈبل مبارکباد دینی پڑ گئی اُن کو (بشرطِ حیات*) اگلے سال کی مبارکباد سے مستثنیٰ قرار دیا جا سکتا ہے۔ :D:p
* بشرطِ حیاتِ خاکسار :)
بہت شکریہ فلک شیر بھائی ۔۔۔۔! گو کہ تعارف تو آپ نے کسی اور ہی شخصیت کا پیش کر دیا لیکن ہمیں تو "نام" سے مطلب ہے۔ :)
آپ کی محبت اور دعاؤں کے لئے بے حد ممنون ہوں۔
خوش رہیے، شاد آباد رہیے۔ (آمین)
یاد تو ہمیں تھا کہ کچھ دوستوں کے محبت نامے پہلے ہی مل گئے تھے۔ تاہم محفل پر مبارکباد کا دھاگہ واقعی غیر متوقع تھا۔
بہت شکریہ آپ کا اور فلک شیر بھائی کا کہ یاد رکھا۔
سب سے پہلے تو بھلکڑ بھائی آپ ہماری طرف سے سالگرہ کی بھرپور مبارکباد قبول کیجے۔
خوشی ہوئی کہ ہماری اور آپ کی سالگرہ ایک ہی دن ہے سو ہم یوں کر سکتے ہیں کہ کیک ہم دونوں آدھا آدھا لے آئیں۔ تحفے سب سے الگ الگ لے لیں ۔ :D:p
اللہ آپ کو شاد آباد رکھے اور آپ کی دنیا اور آخرت کو بہترین بنا دے ۔ (آمین)
غالباً یہ bot.run بوٹ کے فنکشن کو کال کر رہا ہے اور فنکشن کال کے ساتھ اس میں دو آرگیومینٹ دیے جاتے ہیں۔ جبکہ آپ نے ایک دیا ہے۔ یہ کلاس شاید pywikibot والی فائل میں ہوگی۔
یہاں لگتا ہے کہ فنکشن کال کرتے ہوئے generator کا ویری ایبل اسائن نہیں کیا گیا ہے۔ کیونکہ یہ ایک کال ایک فنکشن میں سے کی گئی ہے سو یا تو اس فنکشن میں ویری ایبل اسائن کیا جائے یا پھر مین کوڈ میں ایک گلوبل ویری ایبل اسائن کر دیا جائے۔
پائتھون میں کسی کوڈ بلاک کی پہلی لائن کے بعد آنے والا باڈی بلاک ایک ٹیب (تقریباً چار اسپیس) کی حاشیہ بندی (indentation) پر ہوتا ہے۔ اسے indenting کہتے ہیں۔ دیگر پروگرامنگ زبانوں میں بلاک بنانے کے لئے عموماً کرلی بریکٹس استعمال ہوتے ہیں۔
جیسا کہ محب بھائی نے بتایا اور جہاں سنٹیکس ایرر کا پوائنٹر اشارہ کر رہا ہے وہاں تو کولن کی غیر موجودگی ہی بتائی جا رہی ہے۔
if user == zapas.title()
اس لائن کے بعد کولن لگا کر چیک کریں۔
کیا کسی تحریر کو پڑھے بغیر متفق یا غیر متفق کا فیصلہ کیا جا سکتاہے؟
میرا خیال سے جب بھی موقع ملے تمام مکاتبِ فکر کے لوگوں کو پڑھنا چاہیے تاکہ آپ جامد اندازِ فکر سے حتی الامکان بچ سکیں۔