غزل
(دلشاد نظمی - جُبیل، سعودی عرب)
زمانے کو نہ کچھ کہیئے، وہ ایسا ہو نہیں سکتا
اِک آئینہ ہے وہ، آئینہ چہرہ ہو نہیں سکتا
خدا کے ہاتھ میں ہے کُنجیاں عزت و ذلت کی
کسی کے چاہنے سے کوئی رسوا ہو نہیں سکتا
ہمیشہ ڈھونڈتا رہتا ہو جو اوروں کے عیبوں کو
کسی کا ہو نہ ہو وہ شخص اپنا ہو نہیں...
غزل
(مونا نجمی - کراچی پاکستان)
پلک کی نوک پہ تارہ سا جھلملاتا ہے
غموں کی بھیڑ میں یہ کون مسکراتا ہے
ہوا کے ساتھ جو اُڑتا ہے اُس سے کہہ دینا
کوئی خیال میں خوشبو تری بساتا ہے
اُسے تلاش کرونگی تو ہار جاؤں گی
وہ خواب میں بھی کوئی خواب سا دکھاتا ہے
بڑا عبور ہے پتھریلے راستوں پہ...
بیوی گھر میں نہ اگر ہوتو غزل ہوتی ہے
دل میں سُسرال کا ڈر نہ ہوتو غزل ہوتی ہے
تھوڑا مسکا جو لگاؤ تو کوئی بات بنے
چاپلوسی کا ہنر ہوتو غزل ہوتی ہے
جھونپڑی نے تو بڑا ظلم کیا ہے ہم پر
تاج محل جیسا ہی گھر ہوتو غزل ہوتی ہے
یوں لگا رہتا ہے بیوی کا تو رونا دھونا
آنکھ جب میری بھی تر ہوتو غزل ہوتی ہے...
غزل
(عائشہ انمول - کراچی پاکستان)
اُس کے لگتے ہیں یہ انداز نرالے مجھ کو
خود ہی ناراض کرے، خود ہی منالے مجھ کو
یاد ہیں اب بھی محبت کے حوالے مجھ کو
کاش آواز تو دے، کاش بُلا لے مجھ کو
اپنی دلہن کے حسیں روپ میں ڈھالے مجھ کو
ساری دنیا کی نگاہوں سے چُھپا لے مجھ کو
اک حسیں خواب ہوں،...
غزل
(مونا نجمی - کراچی پاکستان)
نیا رشتہ کوئی بنوا گیا ہے
وہ مجھ سے ہی مجھے ملوا گیا ہے
بنا اس کے کہاں تک روز کھلتا
مرا چہرہ جو اب مرجھا گیا ہے
جدائی کا تمہاری غم عجب ہے
مری دھڑکن کو بھی رکوا گیا ہے
ہے ترسی آنکھ جس کی اک نظر کو
وہ خوابوں میں مجھے تڑپا گیا ہے
جسے دیکھ کر میں...
غزل
(سرور عالم راز سرور)
محبت! پھر اس کا بیاں؟ اللہ اللہ!
زمیں ہوگئی آسماں، اللہ اللہ!
ہوئی آرزو پھر جواں، اللہ اللہ!
کوئی ہوگیا مہرباں، اللہ اللہ!
سر طورِ عرفاں یہ طوفانِ حیرت!
حجاباتِ کون و مکاں، اللہ اللہ!
بھلا کس طرح ملتی منزل خودی کی؟
صنم خانہء این و آں! اللہ اللہ!
نہ...