اس میں شک نہیں کہ معیارات بدل رہے ہیں۔ خود غرضی اور نمود و نمائش فروغ پارہی ہے۔ لیکن اگر میں اپنے آپ کو ٹٹولتا ہوں تو خود کو کٹڑ بنیاد پرست پاتا ہوں۔ کتنا ہی ترقی پسند کیوں نہ ہوجاؤں میرے اندر کا عام پاکستانی پھر وہی ہے جو معاشرے کی چھوٹی چھوٹی اقدار کا خیال رکھتا ہے اور انھیں اہم گردانتا ہے۔...