عزیزان من آج ہم نے بڑی کام کی شےء ڈھونڈی ہے۔
محفل کے گراں قدر رکن اور پاک نستعلیق کے خالق جناب محسن حجازی نے ایک بار محفل پر ہی لینکس میں فونٹ ہنٹنگ کے بارے میں ذکر کیا تھا کہ طےشدہ طور پر فعال نہیں ہوتی کرنا پڑتی ہے چونکہ یہ ملکیتی اور پیٹنٹ شدہ چیز ہے۔ اسی وجہ سے ہمیں لینکس پر فونٹ اس معیار...