نتائج تلاش

  1. کاشفی

    ہمارا سینہ ہے مسکن خدا کا -شایق مفتی

    ہمارا سینہ ہے مسکن خدا کا (شایق مفتی - 1915ء) ہمارا سینہ ہے مسکن خدا کا دل پُرداغ ہے گلشن خدا کا یہ سچ ہے “مَن لہ المولٰی لہُ الکُل“ تماشا دیکھ تو بھی بن خدا کا محبت بڑھتے بڑھتے عشق ہوجائے یہی دانہ بنے خرمن خدا کا تجلی سے عیاں میدانِ دل میں یہی ہے وادیِ ایمن خدا کا خدا کا دوست...
  2. کاشفی

    ذکر دوزخ نہ سُنا اے واعظ - شایق مفتی

    اگر دل کو ٹھیس پہنچا ہے تو معذرت ۔۔ مندررجہ بالا اشعار میں نے صرف ٹائپ کیئے ہے میرے خود کے لکھے ہوئے نہیں ہیں۔۔ بحث میں نہیں پڑنا چاہتا۔ آپ کو زیادہ علم ہے۔۔ میں عام سا بندہ ہوں۔ اس لیئے مجھے علم نہیں۔۔
  3. کاشفی

    ذکر دوزخ نہ سُنا اے واعظ - شایق مفتی

    آپ درست فرما رہے ہیں ۔۔۔
  4. کاشفی

    ذکر دوزخ نہ سُنا اے واعظ - شایق مفتی

    شکریہ سخنور صاحب!
  5. کاشفی

    آرزو کوئی تو بر لائیے آپ - شایق مفتی

    شکریہ سخنور صاحب!
  6. کاشفی

    ذکر دوزخ نہ سُنا اے واعظ - شایق مفتی

    ذکر دوزخ نہ سُنا اے واعظ (شایق مفتی) ذکر دوزخ نہ سُنا اے واعظ بس مرا دل نہ جلا اے واعظ حور و جنت سے نہیں کام ہمیں ذکر احمد صلی اللہ علیہ وسلم تو سُنا اے واعظ نہ کسی شے سے مطلب نہ غرض عشق احمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا اے واعظ عشق نے گھر کیا جب سے دل میں ہوں گرفتار بلا اے واعظ...
  7. کاشفی

    آرزو کوئی تو بر لائیے آپ - شایق مفتی

    غزل (شایق مفتی) آرزو کوئی تو بر لائیے آپ وصل میں مجھ سے نہ شرمائیے آپ غم دوری سے نہ تڑپائیے آپ میرے پہلو سے نہ اُٹھ جائیے آپ غیر کے گھر نہ گئے تھے شب کو خیر بہتر ہے قسم کھائیے آپ حال قاصد سے زبانی کہیئے خط نہ اغیار سے لکھوائیے آپ دیکھ لوں عارض پر نور کو میں رخ سے آنچل کو...
  8. کاشفی

    ساغر صدیقی چشم ساقی کی عنایات پہ پابندی ہے - ساغر صدیقی

    پابندیاں لگانے والوں کے نام معذرت کے ساتھ - :) غزل (ساغر صدیقی) چشم ساقی کی عنایات پہ پابندی ہے ان دنوں وقت پہ، حالات پہ پابندی ہے بکھری بکھری ہوئی زلفوں کے فسانے چھیڑو مے کشو! عہد خرابات پہ پابندی ہے دل شکن ہو کے چلے آئے تری محفل سے تیری محفل میں تو ہر بات پہ پابندی ہے...
  9. کاشفی

    ساغر صدیقی تن سلگتا ہے من سلگتا ہے - ساغر صدیقی

    غزل (ساغر صدیقی) تن سلگتا ہے من سلگتا ہے جب بہاروں میں من سلگتا ہے نوجوانی عجیب نشہ ہے چھاؤں میں بھی بدن سلگتا ہے جب وہ محو خرام ہوتے ہیں انگ سرو سمن سلگتا ہے جانے کیوں چاندنی میں پچھلے رات چپکے چپکے چمن سلگتا ہے تیرے سوزِ سخن سے اے ساغر زندگی کا چلن سلگتا ہے
  10. کاشفی

    ساغر صدیقی ہر شے ہے پر ملال بڑی تیز دھوپ ہے - ساغر صدیقی

    غزل (ساغر صدیقی) ہر شے ہے پر ملال بڑی تیز دھوپ ہے ہر لب پہ ہے سوال بڑی تیز دھوپ ہے چکرا کے گر نہ جاؤں میں اس تیز دھوپ میں مجھ کو ذرا سنبھال بڑی تیز دھوپ ہے دے حکم بادلوں کو خیاباں نشیں ہوں میں جام و سبو اچھال بڑی تیز دھوپ ہے ممکن ہے ابر رحمت یزداں برس پڑے زلفوں کی چھاؤں ڈال بڑی...
  11. کاشفی

    چودھویں کا چاند ہو یا آفتاب ہو ؟

    چودھویں کا چاند ہو یا آفتاب ہو؟ چودھویں کا چاند ہو یا آفتاب ہو؟ جوبھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو چودھویں کا چاند ہو زلفیں ہیں جیسے کاندھوں پہ بادل جھکے ہوئے زلفیں ہیں جیسے کاندھوں پہ بادل جھکے ہوئے آنکھیں ہیں جیسے مئے کے پیالے بھرے ہوئے مستی ہے جس میں پیار کی تم وہ شراب ہو چودھویں کا...
  12. کاشفی

    داغ لطف آرام کا نہیں ملتا - داغ دہلوی

    غزل (داغ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ) لطف آرام کا نہیں ملتا آدمی کام کا نہیں ملتا کیسے حاضر جواب ہو کہ جواب میرے پیغام کا نہیں ملتا اُس نے جب شام کا کیا وعدہ پھر پتہ شام کو نہیں ملتا جستجو میں بہت ہے وہ کافر بھید اسلام کا نہیں ملتا مل گیا میں تمہیں وگرنہ غلام کوئی بے دام کا نہیں...
  13. کاشفی

    مبارکباد خرم شہزاد خرم کو شادی خانہ آبادی مبارک

    بہت بہت مبارک ہو۔۔ خوش رہیں سدا۔ آمین
  14. کاشفی

    تاسف خالہ زاد بھا ئی کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست

    انا للہ و انا الیہ راجعون اللہ رب العزت مرحوم کی مغفرت فرمائے ۔ آمین
  15. کاشفی

    آج کا شعر - 4

    تہمت نہ کہہ خدا کے لیئے مجھ پہ زاہد کب میں نے توبہ کی تھی جو توبہ شکن ہوا (داغ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ)
  16. کاشفی

    داغ ستم ہے کرنا، جفا ہے کرنا، نگاہِ اُلفت کبھی نہ کرنا - داغ دہلوی

    غزل (داغ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ) ستم ہے کرنا، جفا ہے کرنا، نگاہِ اُلفت کبھی نہ کرنا تمہیں قسم ہے ہمارے سر کی، ہمارے حق میں کمی نہ کرنا ہماری میّت پہ تم جو آنا تو چار آنسو گرا کے جانا ذرا ہے پاس آبرو بھی کہیں ہماری ہنسی نہ کرنا کہاں کا آنا کہاں کا جانا، وہ جانتے ہیں تھیں یہ رسمیں...
Top