افتخارِ فکر و فن
(فیض احمد فیض کی یاد میں)
مومن خاں شوق
وہ رازدانِ علم و فن، ادب نواز شخصیت
وہ افتخارِ فکر و فن
روایتوں کا گل ستاں، شرافتوں کی انجمن
اور اس کی زندگی تمام حوصلوں کا بانکپن
ورق ورق حدیثِ گُل، کتابِ آرزو تمام
لکھا کیا قلم قلم، وفا کی داستانِ غم
نگر نگر پھرا کیا، شاعری...
غزل
(اصغر حُسین اصغر گونڈوی)
عشوؤں کی ہے نہ اس نگہ فتنہ زا کی ہے
ساری خطا مرے دلِ شورش ادا کی ہے
مستانہ کررہا ہوں رہِ عاشقی کو طے
کچھ ابتداء کی ہے نہ خبر انتہا کی ہے
کھِلتے ہی پھول باغ میں پژمردہ ہو چلے
جنبشِ رگ بہار میں موجِ فنا کی ہے
ہم خستگانِ راہ کو راحت کہاں نصیب
آواز کاں میں ابھی...
تپش جو شوق میں تھی وصل میں بھی ہے وہی مجھ کو
چمن میں بھی وہی اک آگ ہے جو تھی نشمین میں
مری وحشت پہ بحث آرائیاں اچھی نہیں ناصح
بہت سے باندھ رکھے ہیں گریباں میں نے دامن میں
(اصغر حُسین اصغر گونڈوی)
غزل
(سید شرف الدین یاس ٹونکی)
ہوگئی اک بات ناصح دل کے آجانے کی بات
کہنے سننے کا ہے کچھ موقع نہ سمجھانے کی بات
ہے مری عرضِ تمنّا اُن کے شرمانے کی بات
اور شرمانا ہے اُن کا میرے مٹ جانے کی بات
بات کیا کرتے مجھے صورت دکھا کر چل دئیے
کہہ گئے آنکھوں ہی آنکھوں میں وہ کہہ جانے کی بات...
دل کو کسی کا تابعِ فرماں بنائیے
دشواری حیات کو آساں بنائیے
درماں کو درد، درد کو درماں بنائیے
جس طرح چاہئیے مجھے حیراں بنائیے
آباد اگر نہ دل ہو تو برباد کیجئے
گلشن نہ بن سکے تو بیاباں بنائیے
(علی سکندر جگر مراد آبادی)
غزل
(جگر مراد آبادی)
ملا کے آنکھ نہ محرومِ ناز رہنے دے
تجھے قسم جو مجھے پاک باز رہنے دے
میں اپنی جان تو قربان کرچکوں تجھ پر
یہ چشمِ مست ابھی نیم باز رہنے دے
گلے سے تیغِ ادا کو جدا نہ کر قاتل!
ابھی یہ منظر راز و نیاز رہنے دے
یہ تیرناز ہیں تو شوق سے چلائے جا
خیالِ خاطر اہلِ نیاز رہنے دے...