اس قسم کے قوافی کو صوتی قوافی کہا جاتا ہے اور آج کل اکثر اسے جائز سمجھتے ہیں اگرچہ ثقہ عروضی قبول نہیں کرتے۔ لیکن ق اور ک کو صوتی نہیں مانا جا سکتا کہ ان کی آوازیں بالکل مختلف ہوتی ہیں یہ محض پاکستانی پنجاب اور ہندوستانی حیدر آباد دکن میں ق کا غلط تلفظ بالترتیب ک اور خ سے کیا جاتا ہے، اس غلطی کی...