نتائج تلاش

  1. س

    تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

    "کالا پانی" سے اگر آپ کی مراد پیپسی تک ہے تو ٹھیک ،نہیں تو آپ کے لئیے ایک عدد فتوے کا انتظام کرنا پڑے گا۔ ;)
  2. س

    تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

    ہیں ؟ کیا کہا؟ دربار خالی ہوگیا؟ گویا کہ آپ ہمارے مصاحبین کو شیاطین کہنا چاہ رہے ہیں۔ ہم اس گستاخی کے لئیے آپ کو سخت سزا ہرگز نہیں دیں گے۔ اردو محفل کے منتظم ہونے سے بڑی سزا کیا ہوگی جو ہم آپ کے لئیے تجویز کریں گے۔ :) ۔
  3. س

    تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

    "بیڑی والی چرس" لاحول و لا قوۃ ۔ حد ادب ہماری سلطنت بے زمیں میں اس قسم کی مخدرات کی سخت ممانعت ہے۔ اور آپ تو اس کی "سیل" لگانے کی بات کر رہے ہیں۔
  4. س

    ہری اور لال مرچیں

    ایک صاحب اپنےدوست کے انتقال پر تعزیت کے لئیے اس کے گھر گئے۔ گھر جا کر انہوں نے دیکھا کہ مرحوم اچھا خاصا دولت مند ہے۔ انہوں نے مرحوم کی بیوہ سے کہا "اگرچہ آپ کے لئیے یہ بڑا صدمہ ہے جس کی تلافی ممکن نہیں ۔ لیکن اگر آپ مناسب سمجھیں تو میں مرحوم کی جگہ لے سکتا ہوں"۔ "ضرور، اگر دفنانے والے راضی ہوں...
  5. س

    محبت کرنے سے بچنا نہیں تو ۔۔۔۔۔

    لگتا ہے شمشاد بھائی پھر کوئی نئی کہانی "ڈالنے" والے ہیں :)۔
  6. س

    تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

    "دوڑ پیچھے کی طرف اے گردش ایام تو" دربار سجایا جا چکا ہے۔ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بیرونی دروازے پہ لگی جرس کام نہیں کر رہی۔ لہذا سوالی دیوار پھاند کر دربار میں تشریف لائیں کیوں کہ خود کش حملے کے ڈر سے در مقفل اور ما بدولت متوشش ہیں۔
  7. س

    حدود قوانین پر امیر جماعت اسلامی کا مضحکہ خیز موقف

    متانت ، سنجیدگی ، معاملہ فہمی اور خوش اسلوبی ۔۔۔۔کیوں جی صاحبان علم و فن یہ الفاظ کچھ شناسا سے نہیں لگتے ہم سب کو؟؟؟۔
  8. س

    تعارف موقع بھی ہے دستور بھی ہے

    شمشاد بھائی ، کہیں تو اپنا تعارف اوپر لے آؤں۔ ہارون بھائی تو شاید دھان کی دیکھ بھال میں جت گئے۔:)
  9. س

    حضرت عیسٰی علیہ السلام کو آسمان پر زندہ اٹھایا گیا یا ۔۔۔۔

    حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارشادات کی روشنی میں کوئی مجھے اس قسم کے مناظرہ جات کی ضرورت و اہمیت سے آگاہ فرما دے تو ممنون ہوں گا۔ لکم دینکم ولی دین کا مطلب بھی سبھی کو آتا ہو گا تو بس ہمارا کام ہے دعوت دینا ، ماننا یا نہ ماننا سننے والے کی مرضی پہ منحصر ہے ہم سے اس بارے کوئی پرسش نہ ہو...
  10. س

    ٹیکنالوجی اکبر

    عالی جاہ ، وضاحت کر دی ہوتی ناں کہ کس تعبیر کی بات کر رہے ہیں آپ۔ ہم تو اس مغالطہ میں رہے کہ اردو محفل کے رکن "تعبیر" پر مدعا ڈالا جا رہا ہے :)۔
  11. س

    حدود قوانین پر امیر جماعت اسلامی کا مضحکہ خیز موقف

    امیر صاحب نے پہلے تو یہ کہا کہ اگر یہ فعل سرزد ہو جائے تو مرد اور عورت دونوں کو اس پہ خاموشی اختیار کرنا چاہئیے۔ میرا خیال ہے اس وقت ان کا اشارہ طرفین کے ارادی فعل کی طرف تھا زبردستی کی طرف نہیں۔ بعد میں گفتگو دوسرا رنگ اختیار کر گئی۔ بہر حال یہ کہنا کہ عورت کے ساتھ زبردستی یہ فعل کیا جائے اور...
  12. س

    کون ہے جو محفل میں آیا - 49

    سعود بھیا ، دخل در معقولات کی پیشگی معذرت۔ بندہ پرور ، محفل سے طویل غیر حاضری کے بعد ماہِ گزشتہ سے دوبارہ فعال ہونے کے بعد محفل پہ بے رونقی شدت سے محسوس کر رہا ہوں۔ بہت پیارے پیارے لکھاری اب نظر نہیں آ رہے اور نئے اراکین کی آمد کا سلسلہ بھی کافی سست رو ہے۔ مجھے بھی عروسہ سیاست کے حجلے میں زیادہ...
  13. س

    ڈیمی آفیشل اعجاز بٹ

    واہ عزیزی واہ ۔
  14. س

    مشتے از خروارے

    ملاحظہ فرمائیے ایک اور نمونہ۔ "جہاں بھی گئے داستاں چھوڑ آئے" وزیر قانون پنجاب کی قانون شکنیاں
  15. س

    مشتے از خروارے

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ، دیکھئیے اور ، آپ کی مرضی ہے کہ سر دھنئیے یا پیٹئے ۔ اس پرعزیزی کا تبصرہ
  16. س

    گیرٹ ولڈرز رہا

    اسلام سےنفرت پر مبنی فلم بنانے والا ہالینڈ کا رکن پارلیمنٹ گیرٹ ولڈرز عدالت سے با عزت بری ہو گیا ہے۔ 2008 سے اس پہ مقدمہ چل رہا تھا ۔ عدالت سے بری ہونے کے بعد گیرٹ ولڈرز کے الفاظ یہ ہیں۔ "Now the good news is, it's also legal to be critical about Islam, to speak publicly in a critical way...
  17. س

    مولوی نواز شریف

    اتنا زیادہ غصہ صحت کے لئیے اچھا نہیں ہوتا باس007 :)
  18. س

    یہ ہماری لاش ہے

    فورم پہ یہ بات اب آئی ہو تو ہو۔ ورنہ کراچی اور حیدرآباد میں یہ کام بہت عرصہ سے چل رہا ہے۔ عام طور پہ معاملہ کمشن کا ہی ہوتا ہے۔
  19. س

    مولوی نواز شریف

    استاد محترم قاسمی صاحب بہت نرم مزاج اور سیاست کے بکھیڑوں سے دور رہنے والے ادبی مشاہیر میں سے ایک ہیں۔ اگر ان کو جناب صدر کی اس بات پہ قلم اٹھانا پڑا ہے تو اندازہ لگا سکتے ہیں کہ سیاستدانوں کی زبان وبیان کی خرابی اب کہاں تک پہنچ گئی ہے۔ اللہ ہدایت دے ان کج فہموں کو۔ ملک کو نہیں دیکھتے۔ ایک سے بڑھ...
  20. س

    ناکام ریاست

    آپ نے بالکل ٹھیک کہا شمشاد بھائی۔ اور یہی چیز بھارت کی تیز رفتار اقتصادی ترقی میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہے۔ سیاست دان ہی نہیں بھارتی عوام بھی اسی وصف سے متصف ہیں اور ہم ہیں کہ:(
Top