گیرٹ ولڈرز رہا

ساجد

محفلین
اسلام سےنفرت پر مبنی فلم بنانے والا ہالینڈ کا رکن پارلیمنٹ گیرٹ ولڈرز عدالت سے با عزت بری ہو گیا ہے۔ 2008 سے اس پہ مقدمہ چل رہا تھا ۔
عدالت سے بری ہونے کے بعد گیرٹ ولڈرز کے الفاظ یہ ہیں۔
"Now the good news is, it's also legal to be critical about Islam, to speak publicly in a critical way about Islam, and this something that we need because the Islamization of our societies is a major problem and a threat to our freedom and I’m allowed to say so," he said.
تازہ ترین تفصیل یہاں دیکھئیے۔
 
انا للہ وانا اليہ راجعون
Now the good news is, it's also legal to be critical about Islam,
يہ شخص جھوٹا ہے ، تنقيد اور تمسخر ميں فرق ہوتا ہے ۔مسلمانوں نے كبھی تنقيد پر احتجاج نہیں كيا ۔ كئى صديوں سے مسلمان اسلام پر ہونے والى تنقيد كا علمى سطح پر جواب ديتے رہے ہیں ، يہ شخص اسلام اور حضرت محمد صلى اللہ عليہ وسلم کے متعلق تمسخر اور استہزا كا مرتكب ہوا تھا ۔ يہ اس انٹر نيشنل فرى پريس سوسائٹی کے بورڈ آف ايڈوائزرز ميں بھی شامل تھا جس نے اپنی ويب سائٹ پر نبي كريم حضرت محمد صلى اللہ عليہ وسلم كے توہین آميز خاكے فروخت كيے ۔ كسى مذہبی شخصيت كے توہین آميز خاكے بنانا تنقيد نہیں تمسخر ہے۔
 
Top