نتائج تلاش

  1. س

    حضرت عیسٰی علیہ السلام کو آسمان پر زندہ اٹھایا گیا یا ۔۔۔۔

    دوستو ، اب بس نا کریں؟۔ میرا خیال ہے اب تو حضرت عیسی بھی اللہ تعالی کے حضور ہاتھ جوڑے کھڑے ہوں گے کہ اے باری تعالی مجھے دنیا میں ابھی واپس بھیج کہ میں دنیا میں جا کر کم از کم اردو محفل پہ جاری مناظرہ تو ختم کروا دوں۔
  2. س

    اسلام آباد کے امریکی سفارت خانے میں ہم جنس پرستوں کا اجتماع

    سویدا ، میرا خیال ہے کہ بات نفاذ یعنی Implementation کی ہے۔ عقیدہ ، نظریہ اور فکر میں خرابی نہیں ہے ، عمل میں گڑ بڑ ہے۔ لمبے لمبے بھاشن دینے کے بعد ہم "پلو سرکتے ہی ایمان ڈول جانے" کی حالت میں آ جاتے ہیں۔ بدقسمتی سے ہمارا مذہبی طبقہ نہ صرف بد عملی اور احساس کمتری کا شکار ہے بلکہ ایک تذبذب کی...
  3. س

    تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

    کیا یہ کافی نہیں ہے کہ دسترخوان ہی نظر آ رہا ہے۔ اس پہ پڑی ماش کی دال 170 روپے کلو ہے۔ آج کل سلطنت کے مالی حالات خراب ہیں اس لئیے اسی پہ اکتفا کریں۔ کل ہم ہمسائے کی چھت پہ جا کر آپ کے لئیے "سمگل شدہ" مرغیوں کا انتظام کر دیں گے۔
  4. س

    تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

    کیوں کہ یہ آدھا تیتر اور آدھا بٹیر ہے اور ہم اتنی مزیدار چیزوں کو نگاہ ٹیڑھی کر کے ہی دیکھتے ہیں جب تک یہ رکابی سے نکل کر ہمارے معدہ میں نہ پہنچ جائیں۔
  5. س

    تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

    ہم توتا چشم ہوں یا طوطا چشم کم ازکم کوتاہ چشم نہیں ہیں۔ ویسے ہماری سلطنت میں جوش ملیح آبادی کی وفات کے بعد "توتے" اڑ گئے اور "طوطے" آ گئے۔ فیروزاللغات والے توتا اور طوطا دونوں کو ہی برابر مقام دے رہے ہیں۔ اب پاکستان میں ہر طرف "طوطے" کا "طوطی" بولتا ہے لہذا ہم نے بھی بدلتے تقاضوں کا ساتھ نبھاتے...
  6. س

    تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

    ہم ابھی شاہی فرمان جاری کئیے دیتے ہیں کہ آئندہ آپ کو کچے دھاگے کی بجائے محبت کے جال میں لپیٹ کر ہمارے سامنے پیش کیا جائے۔ کیوں کہ آپ جیسے "نکمے" جو کچا دھاگہ توڑ کر بھی فرار نہ ہو سکیں اس بات کے مستحق کے ہیں کہ ان کے ساتھ "لومڑی اور گدھا" والی کہانی دہرائی جائے۔ :) لگتا ہے کہ آپ کی صرف و نحو کی...
  7. س

    اسلام آباد کے امریکی سفارت خانے میں ہم جنس پرستوں کا اجتماع

    احباب ، ایسا نہیں ہے کہ سب امریکی اس ہم جنس پرستی کے حامی ہیں۔ اور نہ ہی یہ مسئلہ صرف امریکہ کا ہے۔ نئی تہذیب کے جن گندے انڈوں کا ذکر ہم نے اپنی درسی کتابوں میں پڑھا تھا وہ پورے یورپ اور دونوں امریکاؤں (شمالی اور جنوبی) میں وہاں کے نام نہاد جمہوری نظام کے انسانی حقوق کے اداروں کے ذریعے اپنے...
  8. س

    اسلام آباد کے امریکی سفارت خانے میں ہم جنس پرستوں کا اجتماع

    ہمت بھیا ، لواطت کا عمل دنیا کے ہر معاشرے میں پایا جاتا ہے ، پاکستان کو اس میں کوئی خصوصیت حاصل نہیں ہے۔ آپ جس ملک میں مقیم ہیں اسی میں اپنے ارد گرد کے ماحول پہ نظر دوڑائیں تو آپ یہ وبا پاکستان سے بھی سنگین حالت میں پائیں گے۔
  9. س

    محفلین کے لئے فوری بات چیت یعنی انسٹینٹ چیٹ کی سہولت

    'کوئی بتلائے کہ ہم بتلائیں کیا" ۔ :)
  10. س

    تعارف السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

    اہلاَ ، تعارف سے آگے بڑھئیے اور کچھ مزید لکھئیے۔
  11. س

    انٹرویو ایک انٹر ویو مقدس کے ساتھ

    غافل تو میں ہوں ہی۔ اپنا ڈیسک ٹاپ فارمیٹ کیا ہفتہ بھر ہونے کو آیا مگر نوری نستعلیق فونٹ انسٹال نہ کیا اور محفل کے صفحات ڈیفالٹ فونٹ میں پڑھتا رہا۔ مقدس سے سوال کیا ناعمہ نے پسندیدہ دوست کے بارے میں ، اور ہم نہ جانے ضعفِ بصری یا پھر حالات عصری کی وجہ سے "بیلن" کا لفظ پڑھ کر سٹپٹا گئے۔ بس پوچھنے...
  12. س

    کچھ چیٹ کے بارے میں

    اردو محفل کے منتظمین میں سوائے وارث بھائی کے سبھی بیرون ملک مقیم ہیں کہ جہاں ہائی سپیڈ نیٹ سستا اور آرام سے دستیاب ہے لیکن پاکستان ابھی تک اس میدان میں بہت پیچھے ہے اور براڈ بینڈ استعمال کرنے والے بھی سپیڈ کے ہاتھوں پریشان رہتے ہیں۔ ڈائل اپ نیٹ والوں کا اندازہ خود کرسکتے ہیں کہ کس حال میں ان کے...
  13. س

    چھٹی سالگرہ اردو محفل کی چھٹی سالگرہ

    دل کی گہرائیوں سے اردو محفل کے عمومی اراکین ، لائبریری ممبران ، ماڈریٹرز اور منتظمین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ادب اور محبت کا یہ سفر ٹکنالوجی کے رموز کی معیت میں گزشتہ 6 سال سے بڑی خوش اسلوبی سے جاری ہے اور انشاءاللہ جاری رہے گا۔ ہم اس سفر کی منزل کی دعا نہیں کرتے کہ منزل کے بعد جستجو ختم ہو...
  14. س

    انٹرویو انٹرویو وِد Atheist

    آپ کسی بھی نظرئیے کی پیروی میں آزاد ہیں لیکن آپ کے دستخط آپ کے بیان سے میل نہیں کھاتے ، اس کی کیا وجہ ہے؟۔ یہاں دیکھئیے کہ آپ خالق کائنات کے وجود اور اس کی طرف پلٹنے کا اقرار فرماتے ہیں۔ آخر یہ عقدہ کیا ہے؟۔
  15. س

    طالبان کی جانب سے پاکستان سے انتقام لینے کا عزم

    جی ہاں یہی بات میں کہنا چاہ رہا تھا لیکن امن کے "علم برداروں" کو کسی ایک نقطے پہ لا کر مگر آپ نے معاملہ جلدی سمجھ لیا۔ اب سوال یہ ہے کہ جن کی تاریخ منافقت سے عبارت ہے ان پہ کیسے بھروسہ کیا جا سکتا ہے؟۔
  16. س

    طالبان کی جانب سے پاکستان سے انتقام لینے کا عزم

    Every gun that is made, every warship launched, every rocket fired signifies, in the final sense, a theft from those who hunger and are not fed, those who are cold and are not clothed. The world in arms is not spending money alone. It is spending the sweat of its laborers, the genius of its...
  17. س

    طالبان کی جانب سے پاکستان سے انتقام لینے کا عزم

    اسلحہ کی فروخت میں کون کس مقام پہ ہے۔ ماؤس کی آنکھ دبائیے اور اپنی آنکھوں سے دیکھئیے کہ آنکھوں میں دھول جھونکنے والے کیسی لفاظی کا سہارا لیتے ہیں۔
  18. س

    انٹرویو ایک انٹر ویو مقدس کے ساتھ

    بہت مزا آیا اب تک کا انٹرویو پڑھ کے۔
  19. س

    تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

    مابدولت کسی ٹو ڈی یا تھری ڈی چشمے کے محتاج نہیں ہیں۔ بقلم خود ایسی چشم پائی ہے کہ طوطے بھی عش عش کر اٹھتے ہیں۔ ماہ رخ ایسے کہ جس کی طرف رخ کر لیں کئی ماہ تک اسے نیند نہیں آتی (جلالت ہی ایسی ہے)۔ عالی مرتبت کا کوئی اقبال ہی نہیں ہے تو بلندی کیسی؟ ۔ آئندہ کے لئیے اپنی معلومات درست کر لیں۔ ایک...
  20. س

    تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

    کہاں کے "سوٹے"۔ آج کل تو اے کے 47 کا دور ہے۔ یہ ہماری دور رس نظر کا اعجاز ہے کہ ایک کے تین تین نظر آتے ہیں۔حاسدین جلتے ہیں تو جلیں۔
Top