غزل
(حسرت موہانی)
چاہت مری چاہت ہی نہیں آپ کے نزدیک
کچھ میری حقیقت ہی نہیں آپ کے نزدیک
کچھ قدر تو کرتے مرے اظہارِ وفا کی
شاید یہ محبت ہی نہیں آپ کے نزدیک
یوں غیر سے بےباک اشارے سرِ محفل
کیا یہ مری ذلت ہی نہیں آپ کے نزدیک
عشاق پہ کچھ حد بھی مقرر ہے ستم کی
یا اس کی نہایت ہی نہیں آپ کے...
شکریہ عرفان صاحب!۔ بالکل آپ یہاں پوسٹ کریں۔۔ میں تو کافی دیر سے اس انتظار میں ہوں کہ اہلِ سخن یہاں اشعار پوسٹ کریں۔۔ آپ کا ذوق اعلیٰ ہے اس لیئے مجھے اُمید ہے کہ آپ اچھے اشعار ہی پوسٹ کریں گے۔۔