اس میں شک نہیں کہ یہ بحر غیر مستعمل ہے۔ میں مبتدیوں کو ہی نہیں اپنے بزرگ دوستوں کو بھی مشورہ دیتا ہوں کہ غیر مستعمل بحروں پر مکمل قابو ہو تب بھی ایسی بحروں میں روانی محسوس نہیں ہوتی خاص طور پر اس صورت میں کہ کسی مستعمل بحر کا ابتدائی یا آخری رکن حزف کیا گیا ہو۔ سعید احمد سجاد کی موزونیِ طبع کی...