نتائج تلاش

  1. الف عین

    مبارکباد ’’مبارک علیکم الشہر ‘‘

    افتخار میاں کے لیے بطور خاص دعائیں اور رمضان کریم کی مبارکباد۔ جملہ احباب محفل کے لیے بھی ایضاً
  2. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    لیکن میری سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کہ اب ل سے لکھوں یا گ سے؟
  3. الف عین

    دکھ کے موسم

    السلام علیکم خلیل اور یاسر 'پارسال جب ' فعل فاعلن ہونے پر بھی اس بحر ہندی میں جائز مانا جا سکتا ہے پچھلے برس سے روانی بہتر ضرور ہو جاتی ہے میرے خیال میں سوچ رہا ہوں اس لیے بہتر ضرور ہے کہ اب حال کی بات کی جا رہی ہے البتہ ایک بات جو نوٹس کی وہ یہ کویل اپنے ہی آنگن میں کوکنے آئی تھی یا خلیل میاں...
  4. الف عین

    غزل برائے اصلاح

    شہرِ بے حس میں اسیرانِ ہوس تھے( لیکن) مجھے میرا مجوزہ مصرع ہی پسند ہے، 'سب' سے بات مکمل ہوتی ہے اس کے بغیر نہیں راستہ عشق و محبت کا تو ہموار نہ تھا ؟ میں نے لکھا تھا کہ مفہوم کے اعتبار سے 'یوں تو' ہونا چاہیے، مجرد 'تو' نہیں (میرا گریہ میرے آنسوں میری وحشت کے سوا) یہ درست ہو گیا، آنسو درست،...
  5. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    ترتیب سے تو اب ت کی ہی باری ہے
  6. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    فاقہ ہی نصیب میں نہ رہے، اصل روزے کا ثواب ملے، یہ دعا کرنی چاہیے۔ رمضان مبارک ہو ایک دن پہلے
  7. الف عین

    طیبہ لفظ کا صحیح وزن کیا ہے؟

    لین کا مطلب ہے کہ اس کی آواز بڑی ے کی نکلے گی، چھوٹی ی کی نہیں جیسا کہ خلیل صاحب نے ہجے کر کے لکھا ہے
  8. الف عین

    غزل برائے اصلاح

    واہ، اب اچھی غزل ہو گئی ردیف بدل کر
  9. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    جب بشمول مجھے سب غلطی کر چکے ہیں تو اب تو میں اس کی اصلاح کر دوں کہ سلام کا جواب دے دوں.... وعلیکم السلام سردار محمد نعیم کو، اور باقی احباب کو السلام علیکم
  10. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    طریقے سے تو اس عرصے میں سو کر بھی اٹھا جا سکتا تھا!
  11. الف عین

    غزل۔ توصیف زیدی

    شاید تفصیل سے بتانے میں سمجھ میں آئے گا عشق کی عداوت میں عشق کو دغا کیا دیں عشق کی جزا ہیں ہم ، جزا کے سوا کیا دیں ... جزا کی تقطیع غلط ہے درد کے مریضوں کو درد کی دوا کیا دیں؟ درد کا سبب ہیں ہم، درد کے سوا کیا دیں؟ ... تکنیکی طور پر درست زرد سی فضاؤں نے گرد ہے بنا رکھی گرد کی بہاروں میں اک...
  12. الف عین

    غزل برائے اصلاح

    مجھے صرف فرقان احمد کا ٹیگ ملا! یہ حقیقت ہے کہ وہ شخص وفادار نہ تھا ہاں مگر میں بھی وفا کرنے کو تیار نہ تھا .... درست عرصۂ ہجر بڑا تھا پہ یہ دشوار نہ تھا دل تو خود ہی مرا آمادۂ دیدار نہ تھا .... تکنیکی طور پر درست، لیکن مفہوم کے اعتبار سے واضح نہیں شہرِ بے حس میں اسیرانِ ہوس تھے سارے اے محبت...
  13. الف عین

    غزل برائے اصلاح

    ردیف کا استعمال یہاں بڑا مشکل ہے میاں، لگایا تھا ہم نے نشانہ کبھی کا لگایا ہوا وہ نشانہ.... پہلا غلط، دوسرا درست۔ یعنی یوں تو درست ہے کہ کبھی کا لگایا ہوا نشانہ اب جا کر لگا، لیکن کبھی کا ہم نے نشانہ لگایا جو اب.... غلط ہے 'کبھی کا' بمعنی ایک زمانہ ہوا کہیں صرف کبھی درست ہو گا، بمعنی ایک غیر...
  14. الف عین

    غزل برائے اصلاح

    کبھی روٹھ جانا منانا کبھی کا گیا دوستو وہ زمانہ کبھی کا .... پہ لے مصرع میں 'کا' محض زمین کی وجہ سے لانا پڑتا ہے ورنہ مفہوم میں نہیں اگر جان جاتا کہ تم بے وفا ہو تمہیں چھوڑ دیتا دِوانہ کبھی کا .. ٹھیک جو کل تھا ہمارا پرایا ہے اب وہ ہوا ختم وہ دوستانہ کبھی کا ... پہلے مصرع میں 'اب' سے...
  15. الف عین

    غزل۔ توصیف زیدی

    تصحیح تو نہیں کی گئی ہے سوائے مطلع کے، دوبارہ پیش کریں
  16. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    شرافت کا تقاضا ہے کہ پہلے سلام کا جواب دیا جائے، ورنہ بھوک تو مجھ کو بھی لگ رہی ہے۔ کھانے کے لیے اٹھنے والا ہوں
  17. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    خیریت تو ہے نا! دیر سے آنے کی وجہ؟
  18. الف عین

    غزل برائے اصلاح

    یا رب مجھے بچانا دنیا کی چاکری سے مجھ کو کبھی نہ رکھنا محروم حاضری سے ------------- حاضری؟ اللہ کے حضور یا اپنے حضور الفاظ موجود ہوتے تو درست ہوتا۔ ورنہ محض حاضری سے کوئی برٹش انڈیا کے انگریزوں کی حاضری بمعنی کھانا بھی سمجھ سکتا ہے! تیری خوشی پہ قرباں سب کچھ مرا خوشی سے حاصل مرا ہی تم ہو پایا...
  19. الف عین

    غزل برائے اصلاح

    شاید آئینہ میرا ہے، چہرہ ہے مگر یہ اور کا بہتر ہو گا۔ یہ مصرع اک نبی کا منتخب اور ساتھ اُس کے تھا نبی یوں بہتر نہیں ؟ اک نبی کی ذات تھی اور ایک اس کا یار/دوست تھا نبی کا ذکر پہلے کرنا بہتر تھا اور بنی لفظ دہرایا جانا بھی اچھا نہ تھا سوچ ارشد بات کوئی مشکلوں میں کام کی دیر پہلے ہو چکی اب مرحلہ...
  20. الف عین

    غزل برائے اصلاح

    مطلع اور اگلا شعر درست پھرتا ہوں کوبکو یہی بارِ گراں لئے بِکنا خریدنا نہیں اب اختیار میں .... بار گراں کیسا ہے، اس کو تو بیان ہی نہیں کیا گیا لہرا کے اپنا دستِ حنائی غضب کِیا اتنا کہاں تھا حوصلہ اس خاکسار میں .... شعر دو لخت لگتا ہے یوں ہی رہِیں اگر شبِ ہجراں کی کلفتیں پھرآگ حسرتوں کی جلے گی...
Top