نتائج تلاش

  1. س

    'گاؤں والوں نے بھی مزاحمت نہیں کی'

    zeesh بھائی ، کفر کا الزام دینا نا مناسب ہے۔ جس مذہب اور معاشرے میں بھی فکری انتشار اور عدم رواداری حد سے تجاوز کر جائے وہاں ایسے عناصر پیدا ہو جایا کرتے ہیں۔ ماضی کا یورپ اور ہٹلر اس کی مثالیں ہیں۔ یہاں تو دنیا کی بڑی عسکری طاقت منافقت کرتے ہوئے ان کی پشت پہ ہے اس لئے وہ شیر ہیں۔
  2. س

    علی موسی گیلانی کی بیرون ملک روانگی

    شہزادہ تو جا بھی چکا۔اب باپ کہے گا کہ "ہم نے کسی کو فرار نہیں کروایا" حسین حقانی کی طرح۔
  3. س

    کسی بھی ویب سائٹ کا نقلی سکرین شاٹ لیں

    ملک عمر فاروق بھائی ، یہ سائٹ وائرس سے آلودہ ہے۔ وہ دوست جو اینٹی وائرس پروگرام کے بغیر کمپیوٹر استعمال کرتے ہیں ،اس سے دور رہیں۔
  4. س

    مولانا دریا بادی کی تحقیق

    مغزل بھائی ، ربط انتہا نے ارسال کیا تھا اور خط وکتابت کی بابت خرم زکی بھائی نے تذکرہ کیا ہے۔
  5. س

    مذہب اور سیاست کے زمروں کے نئے مدیر جناب ساجد صاحب

    زحال مرزا بھائی ، آپ کا بے حد شکریہ۔
  6. س

    مذہب اور سیاست کے زمروں کے نئے مدیر جناب ساجد صاحب

    مقدس ، تمہارا بہت بہت شکریہ۔ چھوٹی بہنوں سے مبارک وصول کرنے کا اپنا ہی ایک مزہ ہے لیکن تمہاری ہی ہی ہی کے بغیر مبارک کچھ ادھوری سی لگتی ہے:)۔
  7. س

    تحریک انصاف اور ممبر شپ مہم

    محب ، باوجود اس کے کہ عمران کی اب تک کی کارکردگی پر مطمئن نہیں ہوں ابھی تک میرا ووٹ عمران کے حق میں ہے۔ 1: ابھی تک آزمایا نہیں گیا۔ 2:کوئی دوسری پارٹی تحریک انصاف کی متبادل نہیں ہے۔ 3: انتہائی اہم بات ہے کہ عمران بنیادی جمہوریتوں کے قیام کا وعدہ کر چکا ہے۔ جب کہ تمام دوسری پارٹیاں اس پر بات کرنے...
  8. س

    تحریک انصاف اور ممبر شپ مہم

    لعنت بھیجو ، جناب ، اس نا اہل حکومت پر۔ جبکہ ملک شدید پریشانی اور مہنگائی میں ہے۔ سینکڑوں پاکستانی سپوت سیاچن گلیشئر میں دفن ہو گئے ہیں ۔یہ بے شرم نہایت ڈھٹائی سے بھارت یاترا پر بلاول کی سیاست کے لئے منتیں مانتے دکھائی دئے۔ ان پر بات کرنا ہی فضول ہے۔ ان کو صرف عوامی طاقت کے ساتھ ایک سچے رہنما کی...
  9. س

    تحریک انصاف اور ممبر شپ مہم

    جی ، محب ، میں جانتا تھا کہ آپ میسر لوگوں والی بات ضرور کریں گے:)، میں بھی اس بات پر متفق ہوں لیکن غور کیجئے کہ تبدیلی یا انقلاب طاقت کے محور میں تبدیلی پیدا کئے بغیر نہیں آسکتا۔ یہ اصول معاشرے اور سائنس دونوں میں یکساں لاگو ہوتا ہے۔ پرانے اور برے لوگوں کو صرف رکنیت تک محدود رکھتے اور عہدے نئے...
  10. س

    تحریک انصاف اور ممبر شپ مہم

    محب ، عمران کی مہم میں اب میری دلچسپی بہت کم رہ گئی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انہی کرپٹ لوگوں کو نچلی سطح پر عہدے دئے گئے ہیں جو دوسری سیاسی جماعتوں میں بدمعاشی کے حوالے سے مشہور رہے ہیں۔ انٹلکچولز کو خصوصی اہمیت دینے کا کوئی شائبہ بھی نہیں ملتا۔ تیسری سب سے بڑی بات ہے ان کا منشور، جس کی بہت ساری...
  11. س

    مذہب اور سیاست کے زمروں کے نئے مدیر جناب ساجد صاحب

    محب ، سب سے پہلے تو بہت شکریہ۔ بھائی جان ، آج کے دور میں کنبہ پروری مشکل تر ہوتی جا رہی ہے اقرباء کہاں سے پالے جا سکتے ہیں:) ؟۔ اول خویش بعد درویش کے مصداق جب خویش ہی درویش کے مقام پر پہنچ جائے تو ہر طرف سرخ بتی نظر آئے گی:sick4: ۔
  12. س

    سعودی حکومت و معاشرے اور شہزادی بسمہ بنت سعود

    ابھی تو چشمے تک ہی نوبت آئی ہے۔ آپ میری اچھی بہن ہیں جب مکمل اندھا ہو گیا تو سب سے زیادہ ریوڑیاں آپ ہی کو دوں گا:)۔
  13. س

    سعودی حکومت و معاشرے اور شہزادی بسمہ بنت سعود

    نہیں ، محترم بہن ، ایسی بات نہیں ہے۔اگرچہ اپنا نکتہ نظر بیان کرنے میں اگرچہ کچھ اراکین سخت الفاظ استعمال کر لیتے ہیں لیکن کسی پر کفر کا فتوی لگانا اس سے بالکل الگ بات ہے۔ آپ میری بات کو اہمیت نہ دیں ، چلیں محفل کے قوانین سے بھی اتفاق نہ کریں لیکن ایک مسلمان ہونے کے ناطے میرے اور آپ کےآقا کریم...
  14. س

    سعودی حکومت و معاشرے اور شہزادی بسمہ بنت سعود

    معزز اراکین ،اس بات کا خیال رکھیں کہ مسلمانوں کےکسی بھی فکری و مسلکی گروہ کو، جو اللہ کی وحدانیت اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی (ختم) نبوت پر ایمان رکھتا ہے، بھلے وہ دینی طور پر مثالی عمل کا مالک نہ ہو، شرعی لحاظ سے اسے کافر نہیں کہا جا سکتا۔ اردو محفل کے قوانین کے مطابق بھی ایک دوسرے...
  15. س

    مبارکباد کاشفی بھائی کے پانچ ہزار پیغامات اور ڈھیر سارے دھاگے

    کاشفی بھائی ، اللہ ، آپ کے قلم کو مزید رواں کرے۔ میری طرف سے دلی مبارک باد۔
  16. س

    مذہب اور سیاست کے زمروں کے نئے مدیر جناب ساجد صاحب

    ابن سعید بھیا ، بہت شکریہ۔ محفل کے تمام ساتھی سن لیں کہ ہمیں اس امتحان سے دوچار کرنے کی تمام تر ذمہ داری ابن سعید بھیا پر عائد ہوتی ہے :)۔ یکم اپریل کی صبح ہی ان کی طرف سے ایک ذاتی پیغام نے میرے ان باکس پر دستک دی ،دروازہ کھولا تو منکشف ہوا کہ ادارت کے معاملے میں میری رائے طلب کی گئی ہے۔ پہلے تو...
  17. س

    مذہب اور سیاست کے زمروں کے نئے مدیر جناب ساجد صاحب

    کاشفی بھائی ، بہت بہت شکریہ۔ انشاءاللہ بڑھتے قدم ڈگمگائیں گے نہ رکیں گے کیوں کہ غازی ملک شاپ والے بھی خالص دودھ کے لئے ہم سے ہی رابطہ کرتے ہیں :)۔ کبھی تشریف لائیں میرے پاس تو آپ کی تواضع خالص دودھ سے کروں گا کہ آپ کا معدہ اس کے خالص پن کی تاب نہ لا سکے گا:) ۔
  18. س

    مذہب اور سیاست کے زمروں کے نئے مدیر جناب ساجد صاحب

    یوسف ثانی بھائی ، آپ کا بے حد شکریہ۔ واقعی یہ ٰایک مشکل شعبہ ہے جس میں خود پر جبر کی حد تک صبر سے کام لینا پڑتا ہے۔ بندہ بشر ہونے کے ناطے ہم سب کے قدم کبھی نہ کبھی اور کہیں نہ کہیں ڈگمگا ہی جایا کرتے ہیں لیکن اول تو ایسا غیر ارادی طور پر ہوتا ہے کہ کوئی بھی ذی ہوش کم از کم مذہب کے معاملہ میں نا...
Top