اُردو کی سب سے پہلی شاعرہ (1929ء کی تحریر ہے)
چندا
اُردو کے ساتھ جہاں اور بے اعتنائیاں کی گئیں وہاں یہ ظلم بھی کیا گیا کہ کسی نے کوئی عمدہ اور سنجیدہ تذکرہ اردو شعر کہنے والی عورتوں کا آجتک نہیں لکھا۔ لالہ سری رام نے" خمخانہء جاوید"، مولوی عبدالحئی نے "گلِ رعنا"، مولوی عبدالسلام نے "شعرالہند"...