بلوچیوں کے گیت
(جناب علی احمد ، ستمبر 1947ء پاکستان)
بلوچی شاعری کے وجود کا علم اس وقت تک کسی کو نہ ہوا تھا جب تک کہ لیچ نے "بلوچی زبان کا خاکہ" کے عنوان سے چند مسلسل مضامین 1840ء کے "جرنل آف دی ایشیاٹک سوسائٹی بنگال" میں شائع نہ کئے۔ لیکن چھاپے کی خرابیوں اور عملے کی غلطیوں کی وجہ سے یہ نظمیں...