نتائج تلاش

  1. کاشفی

    اردو رباعیات

    دکھ درد میں اوروں کا جو غمخوار نہ ہو بے یارومددگار کا جو یار نہ ہو جنت تو ملے اس کو مگر اے اخگر جنت میں خدا کا اسے دیدار نہ ہو (اخگر مراد آبادی)
  2. کاشفی

    اردو رباعیات

    راحت کا ہر اک جان کی ساماں بن جا ہو درد جہاں تو وہیں درماں بن جا اتنی تو مری مان ہی لے اے اخگر صورت میں ہے سیرت میں بھی انساں بن جا (اخگر مراد آبادی)
  3. کاشفی

    حفیظ ہوشیارپوری حُسن نے رکھی ہے بنیادِ جہاں میرے لئے - حفیظ ہوشیار پوری

    تقدیرِ عشق (حفیظ ہوشیار پوری) حُسن نے رکھی ہے بنیادِ جہاں میرے لئے یہ زمیں میرے لئے، یہ آسماں میرے لئے موت کی پرواز سے ہے دُور میرا آشیاں زندگانی ہے حیاتِ جاوداں میرے لئے میں قناعت کر نہیں سکتا جہانِ تیرہ پر جادہء راہِ طلب ہے کہکشاں میرے لئے میری خاکِ راہ کا ہر ذرّہ ہے نوکِ سناں ہر قدم...
  4. کاشفی

    حفیظ ہوشیارپوری آہ ! اقبال - از: حفیظ ہوشیار پوری

    بیحد شکریہ جناب فرخ منظور صاحب!
  5. کاشفی

    حفیظ ہوشیارپوری تغافل کا کروں ان سے گلہ کیا - حفیظ ہوشیار پوری

    غزل کی پسندیدگی کے لیئے بیحد شکریہ جناب مغزل بھائی!
  6. کاشفی

    حفیظ ہوشیارپوری مجھے کس طرح یقیں ہو کہ بدل گیا زمانہ - حفیظ ہوشیارپوری

    شکریہ ام نورالعین صاحبہ! شکریہ رانا صاحب! شکریہ عائشہ عزیز صاحبہ!
  7. کاشفی

    جوش دُوری - جوش ملیح آبادی

    دُوری (جوش ملیح آبادی) یہ بُعد ہے سراسر یہ محض فاصلہ ہے جلوؤں کو جو یہاں کے رنگیں بنا رہا ہے دنیا کی ہر وہ صورت دل کو لُبھا رہی ہے جو دور سے تجلّی اپنی دکھا رہی ہے ہر چند کچھ نہیں ہے افتادگی کی ہستی جب دور ہو زمیں سے دل کھنچتی ہے پستی ہر دُور کی صدا میں اک دُھن ہے ایک گت ہے اِس بُعد کو...
  8. کاشفی

    اردو رباعیات

    لائی ہے تمہیں گھیر کے برسات کی رات مہمان ہو تم میرے یہی رات کی رات کھل جاؤ مری جان خدارا مجھ سے ہر روز کہاں آتی ہے برسات کی رات (سعید احمد اعجاز)
  9. کاشفی

    اردو رباعیات

    ہے آپ کی تسبیح و مناجات کی رات اور میری معاصیءِ خرابات کی رات پر، رات سوئے میکدہ تھے شیخ رواں اچھی تو کٹی قبلہء حاجات کی رات؟ (سعید احمد اعجاز)
  10. کاشفی

    دل میں سو زخم ہیں آنکھوں سے لہو جاری ہے - احسن مارہروی

    غزل ( احسن مارہروی ) دل میں سو زخم ہیں آنکھوں سے لہو جاری ہے چمنستانِ محبت کی یہ گُل کاری ہے ہر نفس آتے ہی، جانے کے لئے جاری ہے زندگی کی تگ و دو، موت کی تیاری ہے دردِ دل کا نہیں کرتا کوئی دنیا میں علاج چارہ سازی سے مجھے یاس بنا چاری ہے جانِ محزوں سے یہ کہہ کر دلِ وارفتہ چلا میرا قصّہ تو...
  11. کاشفی

    فراق اُمید و یاس کے اب وہ پیام بھی تو نہیں - فراق گورکھپوری

    تصحیح فرمانے کے لیئے بیحد شکریہ محمد وارث صاحب! خوش رہیں۔
  12. کاشفی

    نیرنگِ تصوّر - تخت سنگھ

    نیرنگِ تصوّر (تخت سنگھ) سحر کا وقت ہے، بیٹھا ہوں میں پھولوں کی محفل میں تلاطم خیز ہے موجِ ترنّم قلزمِ دل میں جھلکتا ہے کسی کا حُسن، فردوسِ نظر بن کر کسی کے اشک سبزے پر مچلتے ہیں گہر بن کر کوئی آواز دیتا ہے مجھے بُلبل کے نغموں میں اُڑاتا ہے کوئی میری ہنسی چھپ چھپ کے پھولوں میں کسی کی آہِ...
  13. کاشفی

    نہ کہہ کہ اب وہ محبت میں سوز و ساز نہیں - تابش صدیقی

    سوزِ ناتمام (تابش صدیقی 1935ء) نہ کہہ کہ اب وہ محبت میں سوز و ساز نہیں ترے ہی سینے میں اے بے خبر! گداز نہیں ابھی وہی ہے نمودِ سحر، وہی راتیں ترے ہی دل کو مگر خوئے امتیاز نہیں نگاہِ حُسن میں اب تک وہی ہے کیف و خمار مگر تو ذوقِ نظر سے ہی سرفراز نہیں ہے ذرّے ذرّے کے لب پر پیامِ شوق مگر تری...
  14. کاشفی

    لیاقت علی عاصم دل کو آمادہء فریاد کیا تھا میں نے - لیاقت علی عاصم

    بہت خوب۔ شکریہ شیئر کرنے کے لیئے۔
  15. کاشفی

    احمد ندیم قاسمی بیٹھا ہوں تشنگی کو چھپائے نگاہ میں - احمد ندیم قاسمی

    آپ کا بھی شکریہ بھائی۔۔ خوش رہیں ہنستے مسکراتے۔
Top