نتائج تلاش

  1. الف عین

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

    میرا تو شروع سے ہی خیال تھا کہ فائنل ہند اور آسٹریلیا کے درمیان ہو گا، لیکن کپ آسٹریلیا بھی جیت سکتا ہے
  2. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    غالباً آس پاس بارش ہو رہی ہے کہ ہوا میں ٹھنڈک ہے لیکن مجاز کی تصریف کے ساتھ جو ابر یہاں سے اٹھے گا وہ سارے جہاں پر برسے گا یہ شہر ہمیشہ ترسا ہے یہ شہر ہمیشہ ترسے گا
  3. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    ہم کو بھی معلوم نہیں تھا اس خاصیت کا، اب اس بات پر اس کو ڈانٹنا کم کر دینا چاہیے
  4. الف عین

    پیار کرنا جو سکھایا تو بُرا مان گئے----برائے اصلاح

    شکریہ عظیم میں نے کچھ دن ہی بُھلایا تو بُرا مان گئے شاید جو کے ساتھ اور بہتر ہے میں نے کچھ دن جو بُھلایا تو بُرا مان گئے
  5. الف عین

    ایک قطع

    اوزان درست ہیں لیکن دوسرا مصرع لیکن سنو کسی کی اب میں بھی زندگی ہوں 'سنو' کا مقام کنفیوژن پیدا کرتا ہے 'کسی کی سنو' بھی مراد ہو سکتی ہے. اس لیے یہ لفظ ہی استعمال کرنے کی ضرورت نہیں، کہ 'میں بھی کسی کی زندگی ہوں' ظاہر ہو جائے
  6. الف عین

    غزل برائے اصلاح

    مطلع کا دوسرا مصرع بحر سے خارج ہے اور دو لخت بھی۔ سوالوں کی گٹھری یا اس کو اٹھانے کے متعلق دوسرے مصرعے میں کچھ مربوط کہا جائے باقی اشعار درست ہیں
  7. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    تم کو، ہم کو نہیں بلایا گیا، شاید عظیم کو ہی اطلاع دی گئی، ہم کو تو یہ بھی پتہ نہیں کہ شادی کے بعد کب تک چھٹی منائے گی؟
  8. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    طوطے، کویلیں پپیہے چہچہاتے رہتے ہیں لیکن بارش کا پتہ نہیں یہاں، اگرچہ بادلوں کا ہی راج ہے آسمان پر
  9. الف عین

    نظر آئے جو آئینہ، عزاداری میں رہتے ہیں

    واہ بٹیا، شاگردی کا حق ادا کر دیا، مجھے اپنی غزل سے بہتر لگ رہی ہے یہ غزل! سمت میں شامل کروں گا ہی اس کو تو
  10. الف عین

    غزل برائے اصلاح

    سوالوں کی گٹھری اٹھانے لگے ہیں زمانے کے ڈر سے ستانے لگے ہیں ... کس کو ستانے لگے ہیں، محبوب کو؟ دوسرا مصرع بے معنی ہے وہی جس نے مجھکو بنایا تھا ہمدم نہ جانےوہ کیوں کر بھلانے لگے ہیں ... شتر گربہ ہے، جمع کے صیغے کی ردیف ہی ہے، پھر پہلے مصرع میں واحد کیسے ہو سکتی ہے؟ انہوں نے ہی مجھ...... ہو...
  11. الف عین

    دل سے کسی کی یاد بھلائی نہ جا سکی--برائے اصلاح

    دل سے کسی کی یاد بھلائی نہ جا سکی تصویر تھی جو دل میں مٹائی نہ جا سکی ------------- دونوں مصرعوں میں 'دل' کی تکرار اچھی نہیں، پہلے میں 'مجھ' کر دیں، جس کے لئے خرید کے رکھی تھی بندیا اس کی کبھی بھی مانگ سجائی نہ جا سکی ----------- بندیا میں ن معلنہ نہیں، غنہ ہے بندیا خرید لائے تھے جس کے لیے...
  12. الف عین

    لیڈر سے خطاب۔نظمِ معری برائے اصلاح

    تم انہیں محبت دو بے پناہ محبت دو دوسرا مصرع بحر سے خارج ہو جاتا ہے اور محبت کی تکرار اس پہ مستزاد۔ دوسرے مصرعے میں چاہت کر دو درست ہو جائے گا عنوان بھی اس قسم کا راست دینے کی ضرورت نہیں خوف کی بستی یا اس قسم کا عنوان بہتر ہو گا
  13. الف عین

    غزل برائے اصلاح۔آدمی آدمی سے ڈرتا ہے

    بار بار ٹیگ کرنے کی ضرورت نہیں، کل فرصت نہیں ملی حالانکہ دیکھ چکا تھا اور ابھی اسی غزل کو دیکھنے لگا تھا کہ حالیہ ٹیگ بھی ملے. اس کی ضرورت نہیں تھی، بہرحال غزل میں مجھے تو کوئی خامی نظر نہیں آئی۔ بھائی عاطف کی رائے درست سہی لیکن مگر بھی غلط نہیں. مگر سے روانی بہتر محسوس ہوتی ہے
  14. الف عین

    ’’ جانِ من، سائباں تم ہی ہو ‘‘

    ब्रह्मा کو बरहमा بنا دیا! نشاں مذکر ہے، اس شعر کا مضمون بھی مجھے بیکار لگا۔ اس سے پہلے کے چاروں اشعار قبول کیے جا سکتے ہیں اگر ردیف یہی رکھنا ہو تو آخری شعر بھی خاص نہیں لگا
  15. الف عین

    گزر جاتی ہے جب اپنی کہانی یاد آتی ہے

    مطلع درست ہو گیا خوشبو والا دوسرا متبادل بہتر ہے اگر رکھنا ہی چاہو یہ شعر تو
  16. الف عین

    گزر جاتی ہے جب اپنی کہانی یاد آتی ہے

    مطلع میں کیا گذر جاتی ہے، اس کی وضاحت نہیں، کہانی گزرنا محاورے کے خلاف ہے۔ وہی بچپن کے موسم، رت سہانی یاد آتی ہے اگر رتیں، جمع کے صیغے میں آ سکے تو بہتر ہے ورنہ چلنے دو یوں ہی۔ ابھی تک روح میں قائم ہے اس خوشبو کی شادابی .. خوشبو کی شادابی؟ کچھ اور استعمال کرو باقی اشعار درست ہیں
  17. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    خرچ جتنا کم ہو سکے اتنا اچھا، مگر لوگوں کو اپنی شان دکھانے کی پڑی رہتی ہے
  18. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    دعائیں بھی بھیجی ہوں گی شاید عزیزی محمد عدنان اکبری نقیبی کے لیے
  19. الف عین

    برائے اصلاح

    مزید یہ کہ حالت پہ میری ہنستا زمانہ تھی بات اور بھی رواں نہیں ہنستے تھے میرے حال پہ سب، یہ تھی اور بات بہتر ہو گا
  20. الف عین

    ’’ جانِ من، سائباں تم ہی ہو ‘‘

    'ہی ہو' ردیف ہی پسند نہیں آئی، ہا ہا ہی ہی جیسا لگ رہا ہے، تنافر کے علاوہ تم ہی تم ہو ردیف کیسی رہے گی؟ آدھے رکن کے اضافے کے ساتھ آخری چاروں شعر سمجھ نہیں سکا
Top