نتائج تلاش

  1. س

    چیلنج

    نیلم بہن آپ کو بتانا چاہئے تھا نا کہ گونگا پڑھا لکھا ہے :)
  2. س

    مسکین بھیگا بلا

    خوش قسمتی سے ہمارا بھی ایک ہی ہے۔ اور خوش بختی یہ کہ سالی کوئی بھی نہیں۔:D
  3. س

    مسکین بھیگا بلا

    اجی حضرت لطف نہ لیجئے ہماری کم علمی کا۔ :)
  4. س

    مسکین بھیگا بلا

    کچھ بھی نہ کہا اور کہہ بھی گئے کچھ کہتے کہتے رہ بھی گئے کون کہتا ہے برادرانِ یوسف کا دور لد گیا۔ :) نوٹ : شعر غلط ہو تو تصحیح فرما دیں۔ میں مذبذب ہوں۔
  5. س

    مسکین بھیگا بلا

    اس "ٹھیک" میں مجھے آپ کی نیت کی خرابی نظر آ رہی ہے :)۔ بھائی جی جس کی شادی ہو گئی پھر وہ ٹھیک ہونے کے مرحلے سے نکل جاتا ہے۔
  6. س

    مسکین بھیگا بلا

    ہا ہا ہاہا ۔ اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔
  7. س

    مسکین بھیگا بلا

    اجی ہمارے حق میں تو وہ نِری بیوی ہی ثابت ہوئی ہیں۔ گلی محلے میں کوئی بیمار پڑ جائے تو ان کے گھر جا کر مرہم پٹی کرکے اور انجکشن لگا کر نیکیاں کما لیں گی اور جب ہم کبھی تکلیف سے کراہ رہے ہوں تو انجکشن ہمارے بازو کے قریب لے جاتے ہوئے ان کے ہاتھ کانپنے لگ جاتے ہیں۔:) ہاں یہ ضرور ہے کہ ہماری کتابوں ،...
  8. س

    مسکین بھیگا بلا

    فاتح بھائی ، اب آپ سے زیادہ کون واقف ہے نا چیز کی شرافت سے۔بقول آپ کے جو بندہ دو درجن عشق فرما چکا ہو وہ کتنا شریف ہو گا ، ایسے شریف سے تو عمر شریف بھی پناہ مانگتا ہو گا کہ وہ بھی شکیلہ قریشی کے بعد کسی کا نام لیتا نہ پایا گیا۔ :)
  9. س

    مسکین بھیگا بلا

    چلیں ایک کام کرتا ہوں کہ میں اپنے پاسپورٹ پہ جنوبی افریقہ کا ویزا لگوا لوں اور جس دن فلائٹ ہو گی ائر پورٹ کے نیٹ سے تمہاری بھابھی کو محفل کی رُکن بنا دوں گا۔ تا کہ میں بھی فاتح بھائی کی طرح محفوظ ہو جاؤں۔۔۔۔۔۔بیلن کی مار سے۔:)
  10. س

    مسکین بھیگا بلا

    مقدس ، اب فاتح بھائی کے خطیر انکشاف کے بعد تو یہ نا ممکنات میں سے ہے۔ :)
  11. س

    مسکین بھیگا بلا

    مقدس ، اب فاتح بھائی کے خطیر انکشاف کے بعد تو یہ نا ممکنات میں سے ہے۔ :)
  12. س

    مسکین بھیگا بلا

    فاتح بھائی "بھری بزم میں راز کی بات کہہ دی" ظالم۔ :)
  13. س

    مسکین بھیگا بلا

    رانا صاحب ، مقدس کو اس مقام تک لانے میں ان کے نانا مرحوم کی اردو سے محبت اور ان کے بابا مرحوم و والدہ محترمہ کا بڑا ہاتھ ہے۔ مقدس تُم خوش قسمت ہو کہ تم ایسی سپورٹنگ فیملی کی رُکن ہو۔ اب ایک کام کرو اپنے "اُن" کو بھی محفل کا رکن بنا دو تاکہ ہم دیکھ سکیں انہوں نے آپ سے کتنی اُردُو سیکھی ہے۔:)
  14. س

    مسکین بھیگا بلا

    فرحت کیانی بہن جی اسے اتفاق کہئے یا کچھ اور ، اپنے غالبِ ثانی المعروف چھوٹاغالبؔ انہی ایام کے آس پاس محفل کی زینت بنے اور ان کے آتے ہی ہر طرف غالب غالب کی پکار سُنائی دینے لگی۔
  15. س

    مبارکباد محکمہ اعلیٰ تعلیم میں ہمارا تقرر

    عاطف بٹ صاحب یہ خود کو سنوارنے والی ، آپ کی بات، ذرا مشکوک لگتی ہے۔ سنوارنے کی جگہ کہیں "سنورنے " تو نہیں لکھنا چاہ رہے تھے آپ؟ یہ لکھتے وقت آپ دل ہی دل میں شاید یہ بھی گا رہے ہوں "یہ تیرا سجنا سنورنا بن ساجن کے بیکار ہے"۔:lol:
  16. س

    مبارکباد محکمہ اعلیٰ تعلیم میں ہمارا تقرر

    اللہ تعالیٰ آپ کے ارادوں میں برکت عطا فرمائے ۔:D
  17. س

    پاکستان تحریک انصاف کی معاشی پالیسی

    واقعی یہ مثبت نقاط ہیں پی ٹی آئی کے۔
  18. س

    پاکستان تحریک انصاف کی معاشی پالیسی

    محب علوی ابھی تو میں جلدی میں ہوں۔ رات کو یہ ویڈیو دیکھوں گا اور آپ سے "اختلافِ رائے" کروں گا :) ۔ ویسے آج صبح CNBC پر حسن نثار بھی کہہ رہے تھے کہ عمران نے دو بڑی پارٹیوں کی رعونت ختم کر دی ہے۔ اسی لئے اب ان کے ممبران پارٹیوں سے اختلاف کا حوصلہ اپنے اندر رکھتے ہیں۔
  19. س

    مبارکباد محکمہ اعلیٰ تعلیم میں ہمارا تقرر

    مقدس مجھے لگتا ہے بٹ صاحب کے "بچے" بھی انہی کے جتنے بڑے ہوں گے:) ۔ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے "بچے" پہلے ہی سے کافی بگڑے ہوتے ہیں۔:D
  20. س

    مبارکباد محکمہ اعلیٰ تعلیم میں ہمارا تقرر

    بہت بہت مباک ہو استاد جی۔ تعلیم اور صحافت کا امتزاج بڑا خوبصورت ہوتا ہے لہذا ہم آپ سے اتفاق کرتے ہیں کہ صحافت نہیں چھوڑنی چاہئے۔ پابندئِ وقت میں ، لگتا ہے کہ ، آپ کا حال میرے جیسا ہے۔ ہم بھی کبھی وقت پر اپنے ہیڈز کو اپنا دیدار نہ کرواتے تھے اور مہینے میں ایک آدھ جواب طلبی ضرور بھگتتے تھے۔ وہ تو...
Top